خبریں

خاتون جنت سیدۃ النساء فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت با سعادت کے سلسلہ میں محفل


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیراہتمام خاتون جنت سیدۃ النساء فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت با سعادت کے سلسلہ میں شیخ محمد عظمت قادری صاحب کی رہائش گاہ پر خصوصی محفل پاک منعقد کی گئی جس میں حمد باری تعالی کی سعادت ڈاکٹر محمد ناصر قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے عبدالعزیز قادری ،محسن قادری، یاسر قادری، معیز قادری، منصور احمد قادری دف کے ساتھ اور عبدالمنان قادری نے پیش کیے۔بارگاہ مولا علی مشکل کشا میں خصوصی نذرانہ محبت عبدالمنان قادری صاحب نے پیش کیا۔محمد ناصر قادری صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ غوثیت میں نذرانہ عقیدت و محبت پیش کرکیا۔ آخر میں بارگاہ مرشدی میں منصب علی قادری نے قصیدے کا نذرانہ پیش کیا۔حلقہ ذکر الہی امیر فیصل آباد محترم حاجی محمد سلیم قادری صاحب نے منعقد کروایا۔درود و سلام کے بعد حاجی محمد اویس قادری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی جس میں وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی اور تمام لواحقین اور بیماروں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔