خبریں

جشنِ عیدمیلادالنبیؐ جلوس فیصل آباد

جشنِ عیدمیلادالنبیؐ جلوس فیصل آباد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی سمندری روڈ اوڈین پمپ سے سالانہ عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس کی

خصوصی_شرکت

محترم رانا محمد جمشیدقادری امیر پنجاب
محترم غلام فرید قادری مشیر مالیات

قیادت

محترم حاجی محمد سلیم قادری امیر فیصل آباد
اور جناب عبدالعزیز قادری سمیت سینیئر رہنما جناب حاجی محمد اویس قادری، جناب محمد شفیق قادری، جناب حاجی محمد اصغر قادری،
جناب محمد ارشد قادری، نائب امیر فیصل آباد
جناب محمد صدیق قادری، مشیر تنظیمی امور
جناب محمد ناصر قادری، مشیر رابطہ کمیٹی
جناب محمد افضال قادری، مشیر پروگرام کمیٹی
جناب محمد رفیق قادری مشیر نشر و اشاعت
سمیت سرفروش ذاکرین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے جلوس عید میلادالنبی صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت فرما کر حضور خاتم النبیین صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار فرمایا۔
میلادالنبیؐ کا جلوس سمندری روڈ پمپ سے شروع ہو کر اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ چوک سے امیں پور بازار کوتوالی روڈ پر پہنچا جہاں پر جلوس کو خیر مقدم کہا گیا۔ اس کے بعد بیرون چنیوٹ بازار پریس میڈیا سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے استقبال کرتے ہوئے میڈیا کوریج دی۔
بعدازاں میلادالنبیؐ کاجلوس لیاقت روڈ، جیل روڈ، الائیڈ ہوسپٹل، سرگودھا روڈ، لاری اڈا، سٹیشن چوک، طارق آباد پل، جڑانوالہ روڈ، ڈی گراؤنڈ، میکڈونلڈ روڈ، ستیانہ روڈ، جھال چوک سے آستانہ عالیہ فیصل آباد پر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پر جلوس بارھویں شریف کے بعد محفل گیارہویں شریف کا روح پرور پروگرام منعقد کیا گیا۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان
فیصل آباد