خبریںویڈیوز

سالانہ عظیم الشان استقبالِ ربیع الاوّل ریلی صدر زون ڈسٹرکٹ ساوٴتھ( کراچی )سے نکالی گئی۔

سالانہ عظیم الشان استقبالِ ربیع الاوّل ریلی

بسلسلہ

جشنِ_عیدِمیلادالنبیؐ

صدر زون ڈسٹرکٹ ساوٴتھ( کراچی )سے نکالی گئی
زیرِ نگرانی
محترم حافظ ساجدقادری نگراں امیرکراچی ڈویژن
خصوصی شرکت
مرکزی سوشل میڈیا انچارج ایڈووکیٹ عظیم بھٹی
جناب عبدالحسیب قادری صوبائی رابطہ مشیر سندھ سابقہ امیر کراچی عبدالسلیم گوہر
اور کراچی ڈویژن اراکین
و ذاکرین نے ریلی میں بھرپور شرکت فرمائی
ریلی خالق دینا حال ایم اے جناح روڈ سے آرام باغ صدر کی مختلف شاہراہ سے ہوتی ہوئی ریگل اور موبائل مارکیٹ صدر پہنچی جہاں پر مقررین نے عوام النّاس سے جشنِ آمد رسولﷺ پر خطابات فرمائے سرکار ﷺ کی آمد مرحبا نعرے لگائےاور آقاﷺ کی شان میں فرمودات مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی بیان فرمائے گئے
ختمِ نبوّت ﷺ کا منکر کافر و زندیق ہے
جہاں تمام کائنات کے سر جھک جائیں وہاں سے مقامِ مصطفٰی ﷺ کا آغاز ہوتا ہے
اور اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے آقا علیہ الصلاة والسّلام خاتم النبیینﷺ کی آمد پر خوشیاں منانا اور حقیقی خوشی انہی خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ اور ذکر رسولﷺ کی میں مصروف رہتے ہیں
ریلی نمائش قائداعظمؒ کے مزار سے ہوتی ہوئی گرو مندر اور بابا تین ہٹی مزار سے لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور چراغاں سے ہوتی ہوئی لیاقت آبادنمبر10 کے مین روڈ پل کے نیچے ڈسٹرکٹ سینٹر میں اختتام پزیر ہوئی
جہاں پر مختلف مہمانانِ گرامی قدر اور انجمن کے رہنماوٴں نے عوام النّاس سے
مقرر جناب راشدقادری نے فضائل ذکر بیان فرمائے اور اسمِ ذات اللّہ کی مشق کا طریقہ کار عوالنّاس کو سمجھایا محترم چیف رفیق الرحمٰن قادری نے ذکر قلب کی اجازت عطا فرمائی
مقرر جناب عبدالستّارقادری اور معروف نعت خواں مقصودالحق قادری نے بارگاہِ سرکارِ مدینہ ﷺ کی شان میں صلاة السّلام کا نزرانہ عقیدت پیش فرمایا آخر میں دعا محترم عبدالحسیب قادری(سندھ)نے فرمائی یااللّہ عالمِ اِسلام کی سربلندی فرما امّت مسلمہ میں آپس میں اتفاق و اتحاد ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی فلاح و بہبود فرما اور انجمن سرفروشانِ اسلام کے مشن کی دِن دوگنی رات چوگنی ترقی فرما شہداءِ سرفروشانِ اسلام کے درجات بلندی فرما اور اے اللّہ آقا علیہ الصلاة والسّلام سے سچّی محبت اور دین اسلام کی پیروی کرنے والا بنا مرشدپاک کے فیض کو دنیا میں عام فرما آقاﷺ کی ولادت باسعادت کے ماہ کی برکت سے جشنِ میلادالنبی ﷺ کے صدقے ہماری دعاؤں کو قبول فرما آمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اِسلام (رجسٹرڈ)پاکستان