یوم ولادت حضرت علی اصغر علیہ السلام 9 کربلا کے کمسن اور کم عمر شہید ۔۔
9 رجب یوم ولادت حضرت علی اصغر علیہ السلام
کربلا کے کمسن اور کم عمر شہیدؑ
*شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کا 9 رجب المرجب 60 ہجری، مدینہ منورہ میں ولادت ہوئی – حضرت علی اصغرؑ کا اصل نام ” علیؑ ” اور لقب ” اصغرؑ ” سے مل کر مشہور، عبدللّہ حضرت علی اصغر علیہ السّلام کا مشہور لقب ہے اور اسی پر امام حسین علیہ السلام کی کنیت ابو عبدللّہ قرار پائی۔
حضرت علی اصغر (علیہ السّلام) کربلا کے وہ کمسن شہید ہیں کہ جنکی عمر وقت شہادت صرف چھ ماہ تھی تاہم امام وقت (علیہ السلام) کی آواز پر لبیک کہا اور میدان میں چلے آئے اورسپاہ یزید نے بھی نصرت حسین(علیہ السلام) کے لئے آنے والے اس کمسن مجاہد کو اپنے لئے اتنا ہی خطرہ تصور کیا جتنا اکبر و قاسم (علیہم السلام )کو چنا نچہ ایک ماہر تیر انداز کو دستور دیا گیا کہ چھ ماہ کا یہ ننھا سپاہی زندہ نہ بچنے پائے اور پھر تیر سہ شعبہ کے ذریعے اس ننھے مجاھد کو شھید کردیا گیا۔ لشکر حق یہ کمسن سپاہی تو شہید ہوگئے لیکن اپنے پیچھے ایک سوال چھوڑ گئے
"بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ "؟ اور آج چودہ صدیاں بیت جانے کے باوجود مردہ دلوں کو جھنجوڑ جھنجوڑ کر پوچھ رہا ہے کہ اگر جنگ کربلا دو شہزادوں کی جنگ تھی اگر خلیفہ مسلمین کے خلاف ایک باغی کا خروج تھی تو پھر مجھ جیسے ششماہ کو کیوں شہید کر ڈالا ؟ میرا جرم یہی تو تھا کہ میں نے امام وقت کی آواز استغاثہ پر لبیک کہا…تم لوگ کب تک اور کس کس کو شہید کروگے ؟ میں اس وقت ایک تھا اور آج ساری دنیا میں ہزاروں کمسن سپاہی امام زمانہ(علیہ السلام) کے حضور اپنی وفاداری اور ضرورت پڑ نے پر اپنی مدد ونصرت کا اعلان کررہے ہیں ۔
سلسلہ نسب
عبد اللّہ بن حسین (پیدائش: 14 اپریل 680ء— وفات: 10 اکتوبر 680ء) جو عام طور پر علی اصغر کے نام سے جانے جاتے ہیں، حسین ابن علی کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ وہ واقعہ کربلا میں شہید ہونے والوں میں سے ایک تھے۔
علی اصغرعلیہ السّلام
معلومات شخصیت
پیدائش
14 اپریل 680
مدینہ منور
وفات
10 اکتوبر 680 (0 سال)
وجہ وفات
قتل (شہادت)
مدفن
کربلا
والد
حسین ابن علیؑ
والدہ
رباب بنت امرؤ القیس
بہن/بھائی
رقیہ بنت حسین، زین العابدین، علی اکبر، فاطمہ صغریٰ، سکینہ بنت حسین
آپ کو علی اصغر، طفل صغیر، شیر خوار، شش ماہہ، باب الحوائج، طفل رضیع کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے
9 رجب المرجب حضرت علی اصغر علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔ حضرت عبد اللہ رضیع یا علی اصغر سید الشہداء حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے فرزند کا نام ہے۔ آپ کی والدہ حضرت رباب سلام اللہ علیہا امرالقیس کی دختر تھیں۔ آپ ساٹھ ہجری قمری کو اس دنیا میں تشریف لائے۔
آپ کو علی اصغر، طفل صغیر، شیر خوار، شش ماہہ، باب الحوائج، طفل رضیع کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔۔
حضرت علی اصغر علیہ السلام کربلا کے ایک درخشاں چہرے، مظلومیت کی سب سے مظلوم سند اور شہادت کا معتبر ترین زاویہ ہیں۔ تاریخ نے آپ سے زیادہ مظلوم شہادت کسی کی بھی نہیں دیکھی۔
آپ کو عاشور کے دن آپ کے والد گرامی کی آغوش میں حرملہ نے اس وقت تیر مارا جب وہ آپ کی تشنگی بجھانے کے لیے پانی کا تقاضا کر رہے تھے۔ امام عالی مقام نے آپ کے معصوم سے جسد کو خیمہ گاہ کے نزدیک قبر کھود کر سپرد خاک کر دیا۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان