اقتباسات

درودِ لکھی پڑھنے کے بیشمار فائدے

161
درودِ لکھی پڑھنے کے بیشمار فائدے

درود لکھی مسلمانوں کے مشہور بادشاہ سلطان محمود غزنوی کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ۔سلطان محمود غزنوی کا معمول تھا کہ روزانہ صدق دل سے بطور وظیفہ ایک لاکھ مرتبہ حضور نبی اکرم ﷺ درود پڑھا کرتے تھے ۔اس طرح بیشتر وقت درود پاک کے پڑھنے میں گذر جاتا تھا جس کی وجہ سے امور سلطنت کو سرانجام دینے میں بہت کم وقت ملتا تھا اور وسیع وعریض سلطنت میں بعض اوقات انتظام درست نہ رہتا تھا ۔ ایک روز عالم خواب میں حضور ﷺ کی زیارت ہوئ اور آپﷺ نے خواب میں ہی سلطان محمود غزنوی کو یہ درود سکھایا اور فرمایا کہ نماز فجر کے بعد اسے ایک مرتبہ پڑھ لیا کرو تو ایک لاکھ مرتبہ درود پڑھنے کا ثواب ملے گا ۔یعنی اس درود پاک کو جتنی بار پڑھا جائے اُتنی لاکھ بار ثواب ملے گا سلطان محمود غزنوی نے اس درود پاک کو عام کیا اور دو سرے مسمان بھائیوں کو اس نعمت عظمیٰ حاصل کرنے کی تلقین کی ۔دورد پاک مغفرت اور گناہوں سے چھٹکارے کے لیے بہت اکسیر ہے۔اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کے فوت شدگان آباو اجداد کی مگفرت ہوجائے اور عالم برزخ میں انہیں راحت ملے تو روزانہ گیارہ مرتبہ درود شریف چالیس روز تک پڑھے اس کے بعد کے حضور اس درود کے وسیلہ سے انکی بخشش اور مغفرت کی دُعا کرے

،انشاءاللہ ، انہیں معاف فرمائیں گےاور انکی قبر مثل جنت کا باغ ہوگی ۔ اس کو روزانہ ایک بار پڑھنے سے فلاح دارین حاصل ہوگی ۔تہجد کے بعد روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھنے رزق میں اضافہ ہوتا ہے ۔جس گھر میں پڑھا جائے وہاں اتفاق اور برکت ہوتی ہے ۔ جس گھر میں بے سلوکی اور بے اتفاقی ہو اور آپس میں جھگڑا رہتا ہو اسے پڑھنے سے ربّ العزت اس گھر میں امن وامان اور آپس میں ہمدردی پیدافرما دے گا درود لکھی یہ ہے :