اقتباسات

جُمعرات و جمعۃ المبارک کے دن درودِ پاک پڑھنے کے افضل ہے۔

جُمعرات و جمعۃ المبارک
کے دن درودِ پاک پڑھنے کے فضائل

خود بھی پڑھئیے اور آگے فاروڈ بھی کیجیے
اَلصَّلوٰۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللّہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَاحَبِیْبَ اللّہ
اَلصَّلوٰۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللّہ
وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَانُوْرَ اللّہ

{ شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ھے۔
(مُعْجَم اَوسط جلد۱ صفحی۸۴ حدیث۲۴۱ )

صَلَّی اللہُ عَلیکٙ یا مُحَمَّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ سَلَّم

{شبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ (یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا۔
(شُعَبُ الْاِیمان جلد۳صفحہ۱۱۱ حدیث۳۰۳۳ )

صَلّ اللّہُ عٙلیٙکٙ یامُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ وٙسَلَّم

{جب جمعرات کا دن آتا ہےاللہ عَزَّوَجَلَّ فرشتوں کو بھیجتا ھے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں ،وہ لکھتے ہیں ، کون یومِ جمعرات اور شبِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتا ھے۔
(اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب جلد۱صفحہ۱۸۴ حدیث۶۸۸)

صَلّ اللّہُ عٙلیٙکٙ یامُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ وٙسَلَّم

{مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا پُلْ صراط پرنور ہے ،جو روزِ جمعہ مجھ پر80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
(ایضاً جلد۲ صفحہ۴۰۸حدیث۳۸۱۴)

صَلّ اللّہُ عٙلیٙکٙ یامُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ وٙسَلَّم

{جو مةجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی جلد۷صفحہ۱۹۹حدیث ۲۲۳۵۲)

{جو شخص بروزِ جمعہ مجھ پر سو بار دُرُود ِ پاک پڑھے، جب وہ قیامت کے روز آئے گا تو اُس کے ساتھ ایک ایسا نور ہوگا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کردیا جائے تو سب کوکِفایت کرے۔
(حِلیۃُ الاولیاء جلد۸صفحہ۴۹ )

صَلّ اللّہُ عٙلیٙکٙ یامُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ وٙسَلَّم

{جو مُجھ پر شبِ جُمعہ اور روزِ جمعہ سو بار دُرُود شریف پڑھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا ،70 آخرت کی اور تیس دُنیا کی۔
(شُعَبُ الْاِیمان جلد۳صفحہ۱۱۱ حدیث ۳۰۳۵ )

صَلّ اللّہُ عٙلیٙکٙ یامُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ وٙسَلَّم

{جِس نے مُجھ پر روزِ جمعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سوسال کے گناہ معاف ھوں گے۔
(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی جلد۷ صفحہ۱۹۹حدیث ۲۲۳۵۳)

صَلّ اللّہُ عٙلیٙکٙ یامُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہِ وٙسَلَّم

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن