اقتباسات

اور جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں

القرآن الكريم
سورة الأنعام آیت 54

ترجمہ

اور جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو ان سے کہو سلامتی ہو تم پر تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت کا یہ معاملہ کرنا لازم کرلیا ھے کہ اگر تم میں سے کوئی نادانی سے کوئی برا کام کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ھے

صحیح بخاری ( 6171 ) جلدنمبر 5

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
ایک شخص نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کب آئے گی تو
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ھے اس نے عرض کی کہ میں نے قیامت کی تیاری میں نہ زیادہ نمازیں پڑھی ہیں اور نہ زیادہ صدقات ہی دیے ہیں ہاں البتہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ضرور کرتا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اسی کے ساتھ ہو گا جس سے محبت رکھتا ھے