اقتباسات

فقیر کی ذمہ داری مصلّٰی کی حفاظت اور دین کی خدمت ہے۔

سیدالسادات امام الفقراء غوث یزداں خواجہ خواجگان حضور لجپال سخی سرکار حضرت زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰی علیہ کا ارشاد ہے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
فقیر کی ذمہ داری مصلّٰی کی حفاظت اور دین کی خدمت ہے۔ اسی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے فقیر کے دل پر ہر وقت وسعت رہتی ہے۔ سائل اور زائرین کیلئے ہر وقت یہی سوچ ہوتی ہے کہ یہ لوگ آس لے کر آئے ہیں، عقیدہ کی بنیاد پر آئے ہیں، سہارا ڈھونڈنے آئے ہیں۔ کئی آخرت سنوارنے آئے ہیں تو کوئی خدا اور جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی محبت کا سرمایہ لینے آئے ہیں۔ اپنی جسمانی تکلیف اور اپنے معمولات کے باوجود بھی فقیر کی ہمت جوان ہوتی ہے۔ آنے والوں پر ہر حال میں نگاہِ فیض کے چھینٹے برسائے جاتے ہیں

💖✨الله ہُو✨💖✨الله ہُو✨💖✨الله ہُو✨💖