بورے والا کے تحت ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا صاحبزادہ طلعت محمود گوہر نہ خطاب کیا۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان بورے والا کے تحت ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ طلعت محمود گوہر نے کی اس موقع پر مزمل طلعت اور فرقان غفران بھی موجود تھے مرکزی عالمی امیر جناب اعجاز میمن صاحب نائب عالمی امیر جناب انور قادری صاحب جناب طارق میمن صاحب پنجاب کے امیر سید اطہر حسین شاہ بخاری پنجاب کے نشرواشاعت جناب ڈاکٹر جاوید صاحب اور بورے والا کے امیر اور ان کی کابینہ اور بورے والا کے سرفروش کارکنان کی بھرپور شرکت کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے گئےحضرت علیؓ مشکل کشا غوث پاک کی شان میں منعقد پیش کی گئی اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ طلعت محمود گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کے اس مشن کو آگے لے کر چلے اور آپس میں اتحاد اتفاق کی فضا کو قائم رکھیں سرکار کا پیغام ہر گلی کوچے میں عام کریں اور عوام الناس میں سرکار پاک کا پیغام پہنچائیں محفل کے آخر میں صلاۃ وسلام و ذکر الہی اور دعا کی گئی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات اس مشن میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کا کام کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور افواج پاکستان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو دشمنوں کی نظروں سے بچائے آمین یا رب العالمین
لنک اوپن کریں
پارٹ 1
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2131754033534246&id=122715718413003
پارٹ 2