عرس بابا گوہر علی شاہ وہ عرس حاجی فضل حسین شاہ کا انعقاد ڈھوک گوہر شاہی میں انعقاد پذیر
26 مئی بروز اتوار بعد نمازِ ظہر تا عصر ڈھوگ گوھر شاہ گجر خاں میں عرس بابا گوھر علی شاہ رحمت اللہ علیہ اور عرس حاجی فضل حسین شاہ رحمت اللہ علیہ عرف ابا جی حضور انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت سرپرست انجمن ہذا لختِ جگر مرشد کریم صاحبزادہ طلت محمود گوہر شاہی صاحب نے فرمائی ان کے علاوہ صاحبزادہ شاہ رخ بابر، صاحبزادہ مزمل طلعت، صاحبزادہ شہریار بابر، صاحبزادہ روباز طلعت اور دیگر آلِ پاک مرشدِ کریم اور سندھ سے تشریف لائے ھوۓ مرکزی امیر انجمن ہذا حاجی یونس جمال صاحب، مرکزی مشیر یاسن مغل صاحب مرکزی مشیر فیصل قادری پنجاب کے امیر رانا جمشید صاحب سابقہ نائب مرکزی امیر وحید انور قادری اور دیگر ذاکرین نے شرکت فرمائی
محفل میں پاکستان بھر سے تشریف آۓ ھوۓ معزز علما کرام جن میں علامہ سید خبیب بشیر مشھدی صاحب دارلعلوم منہاج القرآن کراچی، علامہ حافظ حبیب اللہ حیدری صاحب ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان ، علامہ شاہ محمد کٹو صاحب جیکب آباد سندھ، مفتی حافظ عمر شہزاد رضوی صاحب شیخوپورہ پنجاب علامہ سعید احمد قادری صاحب راولپنڈی پنجاب ۔ معزز علما کرام نے محفل سے خطاب فرمایا اور انجمن کے مشن اورمرشدِ پاک کی تعلیم کو حق اور اسلام و قرآن و حدیث کے عین مطابق قرار فرمایا پنجاب کے امیر رانا جمشید صاحب نے آۓ ھوۓ معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب اور سندھ سے تشریف لاۓ ھوۓ سرفروش ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور جن ساتھیوں نے پروگرام کی کامیابی کے لیۓ انتھک محنت اور مالی تعاون فرمایا ان کی بھر پور حوصلہ افزائی فرمائی محفل کی آخر میں صاحبِ درباران کے لیۓ فاتح خوانی اور پاکستان اور عالمِ اسلام کے مسلمانوں کے لیۓ دعا فرمائی اور حاضرینِ محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔