مشعل بردارریلی جشنِ عیدمیلادالنبیؐ_م
مشعل بردارریلی جشنِ عیدمیلادالنبیؐ_ملیر
20ویںعظیم الشان فقیدالمثال بین المسالک ریلی 11ربیعالاوّل بروزجمعرات بعد نمازِ عشاء
انجمن سرفروشانِ اسلام الریاض زون ملیرکراچی
کے زیرِ اہتمام جامع چشتیہ لال مسجد ٹوکن اسٹاپ سے برآمدہوکر اپنے مقرر راستوں سے ہوتی ہوئی مزارقاری ممتاز رحمانی رح کے حرمین چورنگی کالابورڈ پراختتام پزیرہوئی
خصوصی_شرکت
علامہ مولانہ سیّدعدنان زیدی اہلِ تشیع عالم
علامہ مولانہ غلام اکبرخاصخیلی اہلِ سنّت عالم
محترم سیّدپرویز عابدی مذہبی رہنما
محترم سیّد صفدر امام رضوی سماجی رہنما
محترم سیّدشہزاد حیدر (کمشنرکراچی فوکل پرسن)
محترم سیّد حسنین حیدر(ٹرسٹی مسجدحسنین نادِعلی)
محترم حامدچشتی خلیفہ سلسلہ چشتیہ
محترم صغیرقادری محترم نفیس قادری
محترم ناصر قادری محترم ڈاکٹرسلیم قادری
محترم اسحاق قادری محترم حافظ ساجدقادری
محترم تسلیم قادری محترم یونس بیگ قادری
محترم چیف رفیق الرحمٰن قادری و دیگر
سیاسی سماجی مذہبی و روحانی شخصیات اور
ذاکرین و عوام الناس کی بھرپور شرکت
زیرِقیادت
محترم حسیب قادری امیرکراچی ڈویژن
محترم عبدالستارقادری امیر الریاض زون ملیر
محترم مبین الدّین قادری سینئر رہنما کراچی
مقرر محترم محمدعلی قادری
ریلی کا باقائدہ آغاز 09:30بجے کیاگیا
ایکو ساونڈ پر جشنِ آمدِ رسولﷺ کے کلام لگائے گئے
اور نعتؐ شریف کے نزرانہ عقیدت معروف نعتؐ خواں حضرات نے پیش فرمائے شرکاءِ ریلی نے راستے بھر درود سلام کاورد اور سرکارؐ کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے بلند فرمائے
ریلی اپنے مقرر راستوں سے ہوتی ہوئی جب جامع مسجد و امام بارگاہ دربارحسینی کے سامنے پہنچی تو وہاں موجود امام بارگاہ انتظامیہ نے شرکاءِ ریلی کو خوش آمدید کہا اور پھول پتیاں نچھاور فرمائی اور ہال پہنائے
محترم علامہ سیّد عدنان زیدی نے خطاب فرمایا اور آقا و مولاؐ کی ولادت باسعادت کے معجزات بیان فرمائے اور آخرمیں مولائے کائنات حضرت مولاعلیؐ اور سیّدالشہداء سیّدناامام حسینؑ کے صدقے اس ریلی کے شرکاء اور عوام اہلِ سنّت انجمن سرفروشان اسلام کے زمّہ داران کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر شیعہ سنّی بھائی چارے کو فروغ دیا گیا اور نعرے لگا کر مکمل یکجہتی اور ہم آہنگئی کا اظہار کیاگیا
سیّدمنظرعباس بھائی ٹرستی امام بارگاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور دعا فرمائی نبی آخرزماں کے طفیل ہم سب کو مل جھل کر جشنِ عیدمیلادالنبیؐ منانے کی توفیق عطافرمائے اور حاسدین کی نظرِ بد سے محفوظ فرمائے
الریاض زون ملیرکے امیرعبدالستارقادری نے اہلِ تشیع حضرات اور انتظامیہ امام بارگاہ کا استقبال کرنے اور اظہار محبت و یکجہتی کرنے پر دِل کی گہرائیوں سے شکریہ ادافرمایا اور خطاب میں فضائل ذکراللّہ روحانی تعلیمات مرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی بیان فرمائی
جب اللّہ کے ذکرسےدِل میں نور آتاہے تو کوئی یہ نہیں کہتا میں شیعہ ہوں میں سنی ہوں بس یہی کہتاہے
امّتی ہو تمہارا یارسول اللّہؐ
بعد ازاں عوام الناس کو ذکرِقلب کی اجازتِ عام دی گئی اور طریقہ اسمِ ذات اللّہ کی مشق 66 دفعہ اللّہ لکھنے کا طریقہ اور تصور جمانے کی مشق کو بتایاگیا
اس کے بعد ریلی اپنے مقام کی جانب روانہ ہوئی ہزاروں عاشِقانِ رسولؐ اور عوام الناس کےمجمع
ہونے کے باوجود شرکاءِ ریلی نے ایمرجنسی کے طور پرروڈ پر رضاکارانہ طور پر ایمبولینس کو راستہ دیا اور ثابت کردیا سچّے عاشِقانِ رسولؐ اپنے نبیؐ کی تعلیمات پر عملی طور پر بھی عمل پیرا ہیں
ریلی حرمین چورنگی پہنچ کر اختتام پزیرہوئی جہاں پر درود سلام کا نزرانہ عقیدت پیش فرمایاگیا اورحافظ ساجدقادری سابقہ امیرکراچی نے علماء اکرام اور مہمانانِ گرامی ریلی میں شرکت فرمانے اور ریجرز و سندھ پولیس کا انتظامیہ کا مکمل تعاون فرمانے اور فول بروف انتظامات کرنے پر دِل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا فرمایا اور پاک فوج زندہ باد پاک رینجرز زندہ آباد سندھ پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اختتامی دعا محمدحسیب قادری امیر کراچی نے فرمائی اور محترم سیّد شہزاد رضوی(کمشنرکراچی فوکل پرسن) نے شرکاءِ ریلی سے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور انجمن سرفروشان اسلام الریاض زون ملیرکی کاوشوں کو سراہا جن لوگوں نے جشنِ آمدرسولؐ کی اتنی خوبصورت اور احسن ریلی کا انتظام فرمایا اور ہرسال اس ریلی میں شرکت کرنے کا عہد فرمایا
آخرمیں الریاض زون ملیرکے امیر عبدالستار قادری نے جشنِ آمد رسولؐ ریلی کے شرکاء اور مہمانانِ گرامی اور اتظامیہ کا بھرپور شکریہ ادا فرمایا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
شعبئہِ نشرواشاعت ملیر
عا