محفل نعت و ذکرِِاِلٰہی بسلسلہ سالانہ برسی محترم وصی محمدقریشی شہید
وَلَاتَقُولُوا۟لِمَن يُقْتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ_أَمْوَٰتٌۢۚ
بَلْأَحْيَآءٌوَلَٰكِن_لَّاتَشْعُرُونَ(سورة البقرہ آیت154)
محفل نعتؐ و ذکرِِاِلٰہی بسلسلہ سالانہ برسی
محترم وصی محمدقریشی شہید رح
مہمانانِ_گرامی
محترم علامہ مولانا سعید احمدقادری
سابقہ مرکزی امیر
محترم چوہدری اظہر نواز قادری
سابقہ مرکزی مشیر
محترم یونس قادری امیر ملتان
محترم عبدالرازاق قادری سابقہ مشیر،
محترم دانش لودھی قادری مرکزی رابطہ مشیر
محترم عابد قادری مرکزی مشیر
محترم ملک ممتاز قادری امیر ڈسٹرکٹ حیدرآباد
محترم ملک احسان قادری نشرواشاعت حیدرآباد
محترم دانش راجپوت امیرلعل شہباز زون
مقررین جناب سہیل قادری
جناب عباس قادری جناب آفتاب قادری
نعتؐ_خواں
جناب عبدالرشیدچشتی
جناب سیّدقاسم علی شاہ
جناب عباس قادری جناب آفتاب قادری
جناب عمران الحق قادری فیصل آباد
جناب شاہدعلی قادری کے علاوہ
ندیم میمن، سھیل قادری، شریف میمن، جاوید پاوانی، راشد قادری و دیگرسینئرز ذاکرین نے پروگرام میں بھرپورشرکت فرمائی
امیرذکرِحلقہ جناب چودہدری اظہرنواز قادری
بعد نمازِ عصرتا مغرب محفل کا پہلا حصّہ
محترم وصی محمدقریشی شہید رح
کی رہائشگاہ پر منعقد فرمایاگیا
بعد نمازِ عشاء محفل کا دوسراحصّہ
مزاراقدس
محترم وصی محمدقریشی رح پر منعقد فرمایاگیا
اللّہ ربّ العزّت نبی پاکؐ کے طفیل مرشدکریم کے فیضانِ نظر سے شہید وصی محمدقریشی رح کے درجات بلند فرمائے آمین
شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اللّہ کریم قرآن مجید ولفرقان حمید میں ارشاد فرماتے ہیں
وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَن يُقْتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمْوَٰتٌۢۚ بَلْ أَحْيَآءٌ
وَلَٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ (سورة البقرہ آیت 154)
اور جو اللّٰہ کی راہ میں قتل ہوئے، انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں ، لیکن تمہیں اس(حیات) کا شعور نہیں۔
دوسرے مقام پر ارشادِ باری تعالٰی ہے
وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ قُتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمْوَٰتًۢاۚ بَلْ أَحْيَآءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (سورة آلِ عمران آیت 169)
اور جو راہ اللّٰہ میں قتل ہوئے تم ان کو ہر گز مردہ گمان نہ کرو، بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس رزق پاتے ہیں۔
سالارِ سرفروش محترم وصی محمدقریشی شہیدرح کی ذات انکی اعلٰی صفات اور مشن سرکار مرشدپاک کیلئے گراں قدر ناقابلِ فراموش قربانیوں کی بدولت آج بھی وہ ہر ذاکر کیلئے مشعلِ راہ ہیں آج ہم کو اپنامحاسبہ کرنا پڑے گا کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت کس طرح پیش کرسکتے ہیں ہمارے شہداء نے انجمن کو اور مرشدکریم کے مشن کو اپنی آخری سانس تک عزیز رکھا ہم تو اِن شہداء کے پیروں کی خاک بھی نہیں بن سکتے مگر شہداء سے محبت انکی بےلوث قربانیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کی اعلٰی مثال یہی ہے کہ ہم ان کی طرح انجمن سرفروشان اسلام اور مشن مرشدکریم کی ترویج و اشاعت میں اپناکردار ادا کریں اور شہداء کے نقشِ قدم پر چلیں اللّہ ربّ العالمین ہمیں محترم عارف میمن بھائی
محترم وصی محمدقریشی شہید رح
محترم سعید صدیقی شہید رح
شہداءِ دادن شاہ رح اور
محترم سیّدمسعودعلی جعفری رح اور
محترم طارق شاہ شہید رح و دیگر شہداءِ
انجمن سرفروشان اسلام کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور آخری سانس تک اِس مشن کو دینے اور مشن کیلئے ہی جامِ شہادت والی موت نصیب فرمائے آمین
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان