خبریں

عظیم الشان نعتیہ مقابلہ کراچی ڈویژن کے تحت انعقاد پذیر ۔

عظیم الشان مقابلہ حسنِ نعتؐ_وکمپیرنگ

بافیضانِ_نظر

حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی

16 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر تین بجے آستانہ عالیہ شاہ فیصل کراچی ڈویژن میں منعقد کیگئی

مہمانانِ_گرامی

محترم جناب حاجی یونس جمال مرکزی امیر
محترم جناب دانش لودھی مالیات و نشرواشاعت مرکز
محترم عظیم بھٹی مرکزی سوشل میڈیا انچارج
حافظ اشرف قادری امیر ذکرِلطائف المرکزِ روحانی کوٹری
محترم جناب عبدالحسیب قادری رابطہ انچارج سندھ
محترم عظیم شاہی صوبائی سندھ میڈیاسیل انچارج
سابقہ امیر کراچی عبدالسلیم گوہر
سابقہ نشر و اشاعت کراچی ڈویژن عامر انصاری

ججز

محترم جناب عبدالرشیدچشتی
محترم جناب ڈاکٹر سلیم قادری
محترم جناب راشدقادری
محترم جناب تسلیم قادری

معروف نعتؐ خواںTV

محترم جناب حسیب قادری
معلم مدرسہ غوثیہ آستانہ کورنگی
محترم جناب کاشف نقشبندی
محترم جناب شہزاد چشتی
محترم جناب فرحان قادری

زیرِقیادت

محترم جناب حافظ ساجد قادری نگراں امیرکراچی
محترم جناب محمدعادِل قادری نائب امیرکراچی و اراکین کراچی ڈویژن

استقبالیہ_کمیٹی

محترم جناب قاسم عباس قادری نشرواشاعت کراچی
محترم جناب قاسم انس قادری ممبر کراچی ڈویژن
محترم جناب عبدالستّار قادری امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ
محترم جناب جاویدقادری امیر ڈسٹرکٹ ویسٹ

مقررین

محترم جناب حنیف قادری
محترم جناب کامران قادری
محفل کا آغاز دوپہر 3 بجے کیاگیا جس میں کراچی کے تمام زون سے نئے پڑھنے والے بچّوں نے حصّہ لیا جس میں سے نمایا پوزیشن مندرجہ ذیل بچوں نے حاصل فرمائی

پہلی پوزیشن

محمدسعدقادری اورنگی ٹاون زون

دوسری پوزیشن

محمدسمیع قادری آگرہ تاج زون

تیسری پوزیشن

محمدفرمان_حسن الریاض زون ملیر

نمازِعصرباجماعت اداکیگئی

بعد نمازِ عصرتا مغرب مقابلہ حسنِ نعتؐ و کمپیرنگ جاری رہا

باجماعت_نمازِمغرب ادا کی گئی اور محفل درود شریف منعقد کیگئی

محترم تسلیم قادری نے مناجات اور محترم چیف رفیق الرحمٰن قادری نے سرکار مرشد کریم کی خصوصی دعا پیش فرمائی
بعد محفل درودشریف محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی کی محفل ترتیب دی گئی جس میں ملک پاکستان ٹی وی کے مایاناز نعتؐ خواں حضرات نے کلام پیش فرمائے اور محفل میں روحانی و نورانی سماع باندھ دیا
محترم جناب حاجی یونس جمال مرکزی امیر نے ذاکرین نے خطاب فرمایا اور اتنا اچھا پروگرام منعقد کرنے پر کراچی ڈویژن کے امیران و ذاکرین کو مبارکباد پیش فرمائی ساتھ ہی سالانہ عظیم الشان 2 روزہ گیارھویں شریف المرکزِ روحانی دربارگوہرشاہی کوٹری شریف کے پروگرامز کا اعلان فرمایا

5نومبر بروز ہفتہ سالانہ عظیم الشان جلوس چادرشریف بعد نمازِ ظہر مدینہ مسجد سرے گھاٹ سے مزار سیّدوہاب شاہ جیلانی رح تک نکالا جائیگا جس میں کراچی کے ذاکرین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

میں صدقےیارسول اللّہ_کانفرنس بعد نمازِ عشاء المرکزِ روحانی دربارگوہرشاہی کوٹری شریف میں 5 نومبر کو ہی منعقد کی جائیگی جس میں علماء مشائخ تشریف لارہیے ہیں

6نومبر سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال روحانی اجتماع*

جشن شیخ عبدالقادرجیلانی_رح

منعقدکیا جائیگا جس کیلئے ذاکرین بھرپور تیّاریاں کریں اور اِس اجتماع کی کامیابی کیلئے دامِ درھمِ سخن ہر ذاکراپنی زمّہ داری کو محسوس کرے اور زمّہ داران کے ساتھ تعاون فرمائے مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی نے فرمایا سالانہ گیارھویں شریف کادِن ہمارے لئے عید کا دِن ہے تو ذاکرین کی زمّہ داری بنتی ہے فرمان مرشد کی روشنی میں اِس عید کے دِن کو اس کے شایانِ شان طریقہ سے منایا جائے

حلقہ_ذکر

محترم جناب مرزا اکرام بیگ سابقہ نائب امیرکراچی نے منعقد فرمایا

درودوسلام

محترم جناب ڈاکٹر سلیم قادری نے پیش فرمایا

دعا

محترم جناب حافظ اشرف قادری نے پیش فرمائی

باجماعت_نمازِعشاء ادا کیگئی اور عوام النّاس و مہمانانِ گرامی کیلئے لنگر عام کا اہتمام کیا گیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان