خبریں

صاحبزادہ حماد ریاض گوہر نے حیدراباد میں نئی سرفروش لائبریری کا افتتاح کیا


محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی پریٹ آباد

عظیم الشان افتتاح”

الگوہردینی لائیبریریومرکزِ_ذکر

عبداللّہ شاہ اصحابی زون پریٹ آباد
صاحبزادہ پیر حماد ریاض و شہزادہ رباس طلعت گوہر شاہی نے اپنے دستِ مبارک سے فیتا کاٹ کر افتتاح فرمایا جبکہ
جشنِ ولادت مولا علی علیہ السّلام و عرسِ مبارک حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللّٰہ علیہ اور ماہانہ پندرھویں شریف

کی محفل بھی ترتیب دی گئی تقریب میں سائیں حماد ریاض کے دیرینہ دوست جناب احسان چانڈیو، مرکزی امیر حاجی یونس جمال، ندیم یوسف، دانش لودھی، ڈسٹرکٹ امیر ممتاز ملک، حیدرآباد سٹی، لطیف آباد کے علاقائی امیران اور ذاکرین نے بھرپور شرکت فرمائی اس موقع پر یونس جمال، ندیم یوسف، ممتاز ملک نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ محترم و مکرم جناب حماد سائیں نے انتہائی خوشی کا اظہار فرما تے ہوئے پریٹ آباد کے تمام ذمہ داران و کارکنان بالخصوص امیران پریٹ آباد عبدالوحید قریشی و عمران ملک کو مبارکباد پیش فرمائی اور ذکر و اذکار کے مشن کے فروغ کی کوششوں کی تلقین فرمائی آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان