سالانہ عظیم الشان جشنِ ولادت باسعادت سیّدہ فاطمة الزہرہ سلام اللّہ علیہ (لطیف آباد)
سالانہ عظیم الشان جشنِ ولادت باسعادت سیّدہ فاطمة الزہرہ سلام اللّہ علیہ کی پر وقار محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی خصوصی شرکت سرپرست انجمن ہٰذا صاحبزادہ طلعت محمود گوہرشاہی مدظلہ العالی مہمانانِ گرامی محترم جناب حاجی ملک یونس جمال مرکزی مشیر محترم جناب حاجی یاسین مغل امیرِ سندھ محترم جناب فیصل قادری نائب امیرِ سندھ محترم جناب ندیم یوسف نشرواشاعت سندھ محترم جناب دانش لودھی امیر حیدرآباد محترم جناب محمدصابر قادری امیر پریٹ آباد
محترم جناب سیّد زاہد علی زیدی امیر لطیف آباد
معروف نعت خواں حضرات نے حمدِ باری تعالٰی نعتِ رسولِ مقبول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم منقبتِ مولا علیؑ منقبتِ بی بی فاطمة الزہرہؑ اور منقبتِ غوث الاعظم دستگیر کی شان میں نزرانہ عقیدت کے پھول پیش فرمائے اور ذاکرین اور عوام النّاس نے بھرپور انداز میں شرکت فرماکر پنجتن پاک سے محبت کاعملی اور والہانہ ثبوت پیش فرمایا
محفل لطیف آباد نمبر11 کے آستانہ کے باہر منعقد کیگئی
محفل کے آخر میں ولادت باسعادت کی نسبت سے
طلعت سائیں نے امیران کے ہمرا کیک کاٹنے کی سعادت
حاصل فرمائی محفل کے اختتام پر درودسلام کا گل دستہ بارگاہِ رسالتِمآب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم میں پیش فرمایاگیا
ملکِ پاکستان میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیگئی
زیرِ اہتمام
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان
حیدرآباد