سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی راولپنڈی کے تحت نکالی گئی
سالانہ استقبال ربیع الاول موٹرسائیکل_ریلی
انجمن سرفروشان سلام راولپنڈی کے زیر اہتمام
زیرِقیادت
محترم علامہ مولانا سعید احمد قادری
محترم وارث شاھی امیر راولپنڈی
کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کا اغاز آستانہ عالیہ راولپنڈی سے ہوا بکرا منڈی صدر مری روڈ فیض آباد ائی جی پی روڈ ڈھوک حسو دھوک منگٹال اور پھر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس آستانہ عالیہ پر پہنچی جہاں پر دعائے خیر کیگئی ۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے سرپرست و بانی حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی کے فرامین
خصوصی پیغام جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ کی عظمت
حضورؐ کی پیدائش پر خوشیاں منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے میلادالنبیؐ کے دِن دنیا کی تمام مخلوقات جشن مناتی ہیں اِس لئے امّت محمدؐیہ پر لازم ہے کہ وہ اپنے نبی محترمؐ کی آمد کی خوشیاں مناتے رہیں میلاد پاک کی یہ خوشیاں رسمی طور پر نہ منائی جائیں بلکہ دِل کی گہرائیوں سے اور عشق و محبت سے بھرپور طریقے سے منائی جائیں
ختمِ نبوّتؐ کا منکرکافر و زندیق ہے
ہماری نس نس اللّہ رسولؐ کےعشق میں تڑپتی ہے
محروم کردیاجاتاہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کادِل محبت رسولؐ سے خالی ہو
عشقِ مُصطفٰیؐ ایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ اور ذکرِ مُصطفٰیؐ میں مصروف رہتے ہیں عشقِ مُصطفٰیؐ کی حقیقی لزتیں انہیں حاصل ہوتی ہیں جن کے قلب صاف اور منوّر ہوتے ہیں اس لئے مسلمانانِ عالم پر لازم ہے کہ وہ عشق کی اِس عظیم دولت کو حاصل کرنے کیلئے اپنے قلب اور روح کی صفائی کا اہتمام کرتے رہیں ذکر کی محفل میں شرکت کرتے رہیں اور جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ کی خوشیاں مناتے رہیں-
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
نشرواشاعت راولپنڈی