حضرت لال شہبازقلندر رحمت اللّہ علیہ کے روضے مبارک پر بم دھماکے کہ بعد صاحبزادگان کی سرپرستی میں ریلی
کاروانِ امن محبت اولیاء اکرام کے والہانہ محبت اور اولیا کاملین کی حقیقی روحانی تعلیمات کی علمبردار عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کا
حضرت لال شہبازقلندر رحمت اللّہ علیہ کے روضے مبارک پر بم دھماکے کہ بعد صاحبزادگان مرشد کریم کی سربراہی میں آل سندھ کاروان امن محبت
صاحبزادہ مرشد حمادریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی
صاحبزادہ مرشد مدثر ریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی
صاحبزادہ مزمل طلعت گوہرشاہی مدظلہ العالی اور
مرکزی و صوبائی امیران و مشیران اور ہزاروں کارکنان کے ہمراہ دربار شریف پر حاضری اورمحفل نعتؐ ذکراللّہ کی روحانی وجدانی پرکیف محفل کا اہتمام
صاحبزادہ مر شد حمادریاض گوہرشاہی نے اس موقع پر عوام النّاس سے خطاب میں فرمایا
ناموسِ رسالتؐ سے ولیوں کے کفن تک جو ہاتھ بھی اُٹھے گا قلم ہوکے رہیگا
آج ہم دربار قلندر پر ہونے والے بم دھماکے کی پرزور مزمّت کرتے ہیں اور اس دھماکے میں شہید ہونے والے عاشقانِ اولیاء اللّہ عاشِقانِ قلندر رحمت اللّہ علیہ کو خراج عقیدت خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور مرحومین کی درجات بلندی کی دعا کرتے ہیں اور دشمنانِ اولیاء اکرام کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں یہ ہمارا پیارا وطن پاکستان اولیاء اللّہ کی سرزمین ہے اور یہاں اولیاءاللّہ سے والہانہ محبت کرنے والے رہتے ہیں دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے وہ انکی اس شرمناک کوشش کے نتیجے میں اولیاءاللّہ کے چاہنے والے ان سے روحانی فیض حاصل کرنے والے ڈریں گے نہیں مزارات ہماری روحانی درس گاہیں ہیں اور ہم جامِ شہادت تو حاصل کرلیں گے مگر اپنی روحانی درس گاہوں سے کبھی بھی منہ نہیں پھیریں گے یہ ہمارے ایمانِ کامل کی نشانیاں ہیں انہی اولیاء اللّہ کی وجہ سے آج اسلام ہم تک پہنچا ان کا پیغام محبت ہوتا ہے یہ بھائی کو بھائی سے لڑاتے نہیں ہیں یہ فرقہ وارانہ اسلام کی تعلیمات نہیں دیتے ارے ان کے در پر تو ہر مسلک ہر ملّت اور ہر مذہب والا آتا ہے یہ اللّہ کے نام کی ایسی قندیل دِل میں لگادیتے ہیں پھر کوئی آپس میں لڑتا نہیں ہے بلکہ پیار محبت امن سکون سلامتی والے ہوجایا کرتے ہیں جو ان کے درپر آتا ہے وہ اللّہ کاہوجاتا ہے اور اللّہ کی صفت ہے محبت کرنا یہاں صدقِ دِل سے آنے والا محبت کے رنگ میں رنگ جاتاہے یہ ہی روحانی تعلیمات اولیاء اللّہ کی حقیقی تعلیمات اور مزارات اولیاء اللّہ کاحقیقی فیض آج الحمداللّہ انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سرپرست و بانی دے رہیے ہیں لوگوں آئو اور اسمِ ذات اللّہ اپنے دِل کی دھڑکنوں میں بسالو ایک امّت بن جاو شیعہ سنّی وہابی دیوبندی بریلوی نہیں ایک امّت بن جاو یقین کرو تمھارے دِل میں اسم اللّہ بس جائیگا تم مسلک سے آزاد ہوجاو گے صرف کہوگے امتی ہوں تمھارا یا رسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فرقہ واریت کے بت پاش پاش ہوکر گر جائیں گے
آخر میں ہم گورنمنٹ کو یہ کہنا چاہتے ہیں بم دھماکہ کرنے والی سوچ کے حامل عناصر ملک پاکستان کے دشمن ہیں انسے سختی سے نمٹاجائے ہم اپنی فوج اپنی ریجرز اپنی پولیس کے ساتھ ہیں وہ ان لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے اور ایسی عبرت ناک سزائیں دیں جو ملک کے حق میں بہتر ثابت ہوں
ذکرواذکار سے ہم دین کریں گے روشن سرفروشی کی غلاموں نے قسم کھائی ہے
ظلمت و شرک کہ ہر بت کو گرا ڈالیں گے ہم نے مذہب کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
اللّہ پاک ہمارے ملک پاکستان سے ایسے تمام عناصر کا خاتمہ فرمائے جو ملک میں انتشار کا باعث بنیں
اولیاء اللّہ کا فیضان
پاکستان پاکستان
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن