جیکب آباد کی جانب سے حسینی مسجد میں محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی
انجمن سرفروشان اسلام جیکب آباد کی جانب سے حسینی مسجد میں محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی۔ محفل میں خصوصی شرکت۔
حاجی یاسین مغل (امیر سندھ)
فیصل قادری (نائب امیر سندھ)
اصغر ابڑو (امیر جیکب آباد)
سید مبشر حسین شاہ (نائب امیر)
وحید ابڑو (امیر شھداد پور)
فرزند شاہ (امیر ٹنڈو الہیار)
علامہ شاہ محمد حسین اور دیگر ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
امیر سندھ حاجی محمد یاسین قادری نے ذکر قلب کی اہمیت و افادیت پر , دل افروز بیان فرمایا. بعد نماز جمعہ ذکراللہ کی روحانی محفل سجانے کا شرف حاصل کیا. نماز , ذکراللہ اور لنگر کے بعد محمد یاسین قادری اور امیر جیکب آباد اصغر ابڑو کی قیادت میں ذاکرین کا قافلہ بابا مہر شاہ غازی پہنچا.
فیاض ابڑو اور غلام نبی لاشاری نے نعت شریف کے نذرانے پیش کیئے ۔ محمد یاسین قادری نے مولا علی پاک کی بارگاہ میں منقبت پیش کی اور ذکراللہ کی نورانی وجدانی محفل سجائی۔ بعد از محفل خاتم النبین ص کی بارگاہ عالی شان میں سلام کا نذرانہ محمد سلمان پہور نے پیش کیا۔ مقدس محفل کے اختتام پرمحمدیاسین قادری نے لوگوں کو ذکر قلب کا اذن عطا کیا. لوگوں میں ذکر کا پانی اور نیاز تقسیم کی گئی. آخر میں یاسین بھائی نے رب کے حضور عالم اسلام , پاکستان و پاکستانیوں کے لیے خیروعافیت , کرونا مرض کے ختم ھونے اور اللہ کا ذکر ھر قلب میں جاری ھونے کی دعا فرمائی۔