جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا پروگرام سینئیر ذاکر نظام الدین چنہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا،


انجمن سرفروشان اسلام ضلع دادو
کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا پروگرام سینئیر ذاکر نظام الدین چنہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، پروگرام میں خصوصی خطاب امیر سہون جناب عبدالکریم جمالی نے کیا۔
نعت خوانی کے فرائض، بشیر احمد چانڈیو، اوشاق علی بھٹو اور شوکت چارن نے ادا کیے، نظامت کے فرائض غلام رسول سولنگی نے ادا کیے، نئے لوگوں کو ذکر قلب کی اجازت امیر دادو کامران ملک نے دی۔ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔