جشنِ عیدمیلادالنبیؐ ریلی کورنگی مدرسہ غوثیہ آستانہ کورنگی آئی ایریا سے ریلی کا اہتمام۔۔
سالانہ جشنِ عیدمیلادالنبیؐ ریلی کورنگی
مدرسہ غوثیہ آستانہ انجمن سرفروشان اسلام کورنگی آئی ایریا سے ریلی کا آغاز مختلف علاقوں اور مین روڈ سے ہوتی ہوئی کورنگی کراسنگ پر اختتام پزیرہوئی
خصوصی شرکت
جناب محمدفیصل قادری امیرسندھ
زیرِقیادت محمدحسیب قادری امیرکراچی ڈویژن
مقررین محمدحنیف قادری نائب امیرکراچی
عبدالستارقادری امیرملیر
محمدعلی قادری شاہ فیصل
نبی حسن قادری امیر کورنگی
محمدتسلیم قادری نائب امیرکورنگی اور طیّب حسین گوھر نے ریلی کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسکاوٹ کے ہمراہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں
ایکو پرجشنِ میلادِ مُصطفٰیؐ کے کلام اور آمد مُصطفٰیؐ کے نعرے لگائے گئے مختلف شاہراہ چوک و چوراہوں پر انار جلائے گئے
امیرسندھ محمدفیصل قادری مرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی کی تعلیمات اور فرامین بیان فرمائے
ماہ ربیع الاول اہل اسلام کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتا ہے اس ماہ میں وجہہ تخلیق کائنات خاتم النبیین حضور پاک صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے
ربِّ کریم اور اس کے حبیب صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے بغیر تمام عبادات فضول ہیں
گھروں ، محلوں ، مساجد میں محافل کا انعقاد کیا جائے جشن بہاراں کا انتظام کیا جائے جلوس نکالے جائیں چراغاں کیا جائے خیرات نیاز اور صدقات کی کثرت کی جائے تاکہ اللّہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو اعمال انسان کے اختیار میں ہے لیکن عشق انسانی اختیار میں نہیں بلکہ یہ تو عطائے رب کریم ہے عشق زبانی دعووں سے حاصل نہیں ہوتا
سرفروش جشن عید میلاد النبی صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم خصوصی عقیدت و احترام سے منائیں جس دل میں نور ہے وہ امتی ہے دلوں میں نور اللّہ کے ذکر سے پیدا ہوتا ہے حضور پاک صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننے والا مسلمان نہیں بلکہ کافر و زندیق ہے
حضور صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام ارفع و اعلٰی ہے جشن بہاراں پر حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے پیغامات ہمارا مقصد سیاست نہیں اہل دل تک دل کی آواز پہنچانا ہے علم شریعت کے ساتھ ساتھ علم طریقت کی طرف متوّجہ کرنا ہے علم ظاہر نے امّت کو فرقہ فرقہ کر دیا ہمیں امتی ہونے پر فخر کرنا چاہیے
حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ نبی آخر الزماں صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی اصل تعلیمات روحانی تعلیمات ہیں جس کے ذریعے آپؐ نے عرب کے وحشی قبائل کے دلوں کو روحانی تعلیمات کے نور سے روشن و منور کر دیا اور انہوں نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا
حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے مزید فرمایا ذکر اللّہ کا نور جب قلب میں جاتا ہے تو وہ دلوں میں نرمی پیدا کرتا ہے
اور اسی طرح نور قلب سے ہی امن و اخوت قائم ہوں گے آپ نے فرمایا امت محمدی صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا عروج باطنی تعلیم سے ہوگا سنی کہتے ہیں ہم بہتر ہیں شیعہ کہتے ہیں ہم اعلٰی ہیں وہابی دیوبندی بھی کہتا ہے میں صحیح ہوں مگر ہم کہتے ہیں کہ جن کے قلوب میں اللّہ رسول صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہے وہ سب سے اعلٰی ہے
مذاہب کشتی اور علماء ملاح کی طرح ہوتے ہیں اگر کسی ایک میں بھی نقص ہو تو منزل پر پہنچنا مشکل ہے البتہ اولیاء ٹوٹی پھوٹی کشتی بھی کنارے لگا دیتے ہیں تمام دین دنیا میں نبیوں کے ذریعے بنائے گئے جبکہ اس سے پہلے خود عشق خود عاشق اور خود معشوق تھا دین اِلٰہی سے کافر گمراہ ہی منہ موڑتے ہیں
دین اسلام کو اللّہ نے قران شریف میں کئی ناموں سے متعارف کرایا کہیں دین حنیف اور کہیں دین اِلٰہی بھی کہا گیا دین اِلٰہی خاص عاشقوں کو نور سے راستہ دکھاتا ہے اگر تجھے اللّہ کی تلاش ہے تو روحانیت سیکھ تاکہ صراط مستقیم پر گامزن ہو کر اللّہ کے وصال تک پہنچ سکے
اختتام ریلی پر صلاة السلام کا نزرانہ عقیدت کورنگی کراسنگ مین روڈ پراداکیا گیا
اختتامی دعاحافظ ساجدقادری سابقہ امیرکراچی نے مانگی
سالانہ عظیم الشان مشعل بردار ریلی 11ربیع الاوّل بعد نمازِ عشاء جامع چشتیہ لال مسجد ملیرسے نکالی جائیگی جسکی سرپرستی صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی مدظلہ العالی(سرپرست انجمن ہٰذا)فرمارہیے ہیں علماء مشائخ مفتی روحانی مذہبی اسکالر سیاسی سماجی رہنماء دیگر معروف شخصیات شرکت فرمارہی ہیں تمام عاشقانِ رسولﷺ شرکت فرماکراپنے قلوب کو روشن و منور فرمائیں
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
کورنگی زون کراچی