خبریں

جامع مسجد ومدرسہ غوثیہ فیصل آباد میں محفل میلاد بسلسلہ شب معراج منعقد کیگئی

جامع مسجد ومدرسہ غوثیہ فیصل آباد میں محفل میلاد بسلسلہ شب معراج منعقد کیگئی
محترم جناب مولانہ ثاقب مہروی صاحب نےواقعہ معراج شریف پر مدلل اور جامع گفتگو فرمائی

محترم جناب وحید انور قادری نے فرمایا
واقعہٴمعراج کا مبارک سفر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت بیداری میں فرمایا وہ کوئی خواب نہیں تھا۔ مکہ مکرمہ سے براق پر سوار ہوکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس پہنچے، یہاں دو رکعت نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرمائی، پھر بیت المقدس سے اللّہ کی جانب سے سواری براق پر سوار ہوکرآسمانوں پر تشریف لے گئے، ہرآسمان میں وہاں کے فرشتوں نے آپ کااستقبال کیا اور ان انبیائے کرام سے ملاقات ہوئی جن کا مقام کسی معین آسمان میں ہے، مثلاً چھٹے آسمان میں حضرت موسیٰ علیہ ا لسلام سے اور ساتویں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی، انبیائے کرام کے مقامات سے اور آگے تشریف لے گئے اور ایک ایسے میدان میں پہنچے جہاں قلمِ تقدیر کے لکھنے کی آواز سنائی دے رہی تھی اور آپ نے سدرة المنتہیٰ کو دیکھا کہ جس پر اللہ جل شانہ کے حکم سے سونے کے پروانے اور مختلف رنگ کے پروانے گررہے تھے اور جس کو اللہ کے فرشتوں نے گھیرا ہوا تھا، اسی جگہ حضرت جبرئیل امین کو ان کی اصلی شکل میں دیکھا جن کے چھ سو بازو تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المعمور کو بھی دیکھا اور جنت، دوزخ کا بھی بچشم خود معائنہ فرمایا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر اول پچاس نمازوں کے فرض ہونے کا حکم ملا پھر تخفیف کرکے پانچ کردی گئیں، وہاں سے واپسی پر بیت المقدس ہی میں اترے، اور ان تمام انبیائے کرام کے ساتھ نماز ادا فرمائی جو رخصت کرنے کے لیے بیت المقدس تک ساتھ آئے تھے، پھر وہاں سے براق پر سوار ہوکر مکہ معظمہ پہنچ گئے، روایتوں میں آتا ہے جب آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم واپس تشریف لائے تو دروازے کی کنڈی اسی طرح ہل رہی تھی بستر مبارک بھی اسی طرح گرم پایاگیا اس طرح اللّہ نے کائنات کے نظام کو روک دیا ہو وقت ٹھہر گیا ہو یہ مقام مُصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہے جب ہی تو شاعر نے کہا
یہ زمیں رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا
چلے جب میرے محمدؐ تو جہاں نے چلنا سیکھا
محفل کا باقائدہ آغاز بعد نماز عشاء مسجد کے پیش امام محترم جناب حافظ محمد عمر نے تلاوت قرآن پاک سے فرمایا
نعتؐ خوانی محمد فرحان ؛ امیرحمزہ نے پیش فرمائی؛ منقبت غوث الاعظمؓ محمداویس نے پیش فرمائی
جامع مسجد ربانی کے خطیب حسن رضا نے اختتامی دعا فرمائی

نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن
https://www.facebook.com/goharshahi.official/
https://www.facebook.com/ASI.Karachi.Division/
https://www.facebook.com/Sarfrosh.official/