خبریں

امیر کراچی سیّد زاہدحسین کی قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی صاحب سے ملاقات۔

امیرِ کراچی سیّد زاہدحسین قادری کی قیادت میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے وفد نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی صاحب سے ملاقات فرمائی سرکار مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی تعلیمات مرشد کی ذات اور نشانیوں کے بارے میں چیلا رام کیولانی صاحب کو بتایا گیا جس کو سن کر انہوں نے ذاتِ مرشد اور تعلیماتِ مرشد کو سراہا اور مرشد پاک کے اجازت یافتہ قاری نور محمد سرہندی سے اجازتِ ذکرِ قلب حاصل فرمائی قومی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین چیلارام کیولانی نے کہا میں تو بات کروں گا اولیاء اللّہ کی سنتوں کی جتنے بھی ہماری سندھ دھرتی پر رہتے ہیں سندھ دھرتی ہمیشہ سے ہی صوفیو کی دھرتی ہے ہر مذہب دوسرے مذہب کا احترام سیکھاتا ہے اور ہم سب یہاں امن اور بھائی چارے سے رہتے ہیں ہمارے قلندر لال شہباز شاہ عبداللطیف بھٹائی سچّل سرمست سنتاواری کمرنا یہ ایسے اولیاء اکرام ہیں جن کی چوکھٹ پر دنیا آکر جھکتی ہے
انجمن کے وفد کو یقیق دہانی کرائی آپ لوگ جس مشن کو لیکر چل رہیے ہیں یہی اصل تعلیمات ہیں جو تمام مذاہب کو آپس میں جوڑتی ہیں تمام مذاہب آپس میں انسانیت کی اصلاح فلاح کی بات کرتے ہیں اور انجمن کا پیغام بھی یہی ہے اس پیغام کو عام کرنے کیلئے میری جس وقت جہاں بھی ضرورت پڑے گی میں آپ لوگوں کے ساتھ حاضر ہوں
امیرکراچی سیّد زاہد حسین قادری نے مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمدگوہر شاہی مدظلہ العالٰی کی روحانیت پر لکھی گئیں کتب کے سیٹ
قومی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین چیلا رام کیولانی صاحب کو بطور تحفہ عنایت فرمائیں
چیلارام کیولانی صاحب نے کتب کا سیٹ قبول فرماکر امیر کراچی کا شکریہ ادا فرمایا اور کہا یہ حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی کا پیغام ہر مذہب رنگ نسل کیلئے ہے یہ انسانیت کا پیغام ہے یہ اخوّت بھائی چارے کا پیغام ہے اس وقت ضرورت ہے ہر نسل رنگ و مذہب کو ساتھ لیکر چلنے کی بھائی چارے کی میں آپ سب لوگوں کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن