خبریں

امیر کراچی سید زاہد حسین کی منہاج القرآن کے پروگرام میں شرکت۔

محترم جناب مفتی محمد مکرم قادری صاحب ( ناظم منہاج علماء کونسل تحریک منہاج القرآن کراچی) کی جانب سے 24 اکتوبر 2020ء کو باغ جناح میں منعقد ہونے والی عظیم الشان میلاد النبی کانفرنس کی دعوت پر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر محترم جناب سیّد زاہد حسین قادری کی قیادت میں انجمن ہٰذا کے سیکڑوں کارکنان نےقافلے کے ہمراہ جلوس کی صورت میں باغِ جناح کراچی کے پروگرام میں شرکت فرمائی محترم جناب مفتی مکرم صاحب نے اسٹیج پر امیرِ کراچی کا استقبال فرماکر اسٹیج کی رونق بنایا انجمن ہٰذا کے قافلے کی میلاد کانفرنس میں شرکت پر اظہارِ تشکر فرمایا میلاد کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کی جھلک صاف طور پر عیاں تھی ہر مذہب و ملّت سیاسی سماجی شخصیات نے میلاد کانفرنس میں شرکت فرمائی

مرشد حق حضرت سیّدنا ریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالیٰ کے فرمان کے مطابق
(1)اللّہ کی پہچان اور اللّہ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے روحانیت حاصل کریں خواں آپ کا تعلق کسی بھی مسلک یا مذہب سے ہو
(2)زمانے کو سیاست کی نہیں روحانیت کی ضرورت ہے

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان اِسی مشن کو لیکر میدانِ عمل میں ہے انجمن کے کارکنان بستی بستی قریہ قریہ ذکرِ اللّٰہ ذکررسولؐ کی محافل کا انعقاد کرکے دعوتِ ذکرِ قلب اسمِ ذات اللّہ کے پیغام کو عام کر رہیے ہیں اور اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کی دعوت کا واحد راستہ اللّہ کا ذکر ہے
جس پر انجمن ہٰذا عرصہ 40 سال سے کاربن ہے اور عملی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کررہی ہے
مرشد پاک کے فرمان کے مطابق ایسی تنظیمیں جو عشقِ اللّہ اور عشقِ رسولؐ کا پیغام عام کررہی ہیں روحانیت کی اولیاء اکرام کی تعلیمات کا مشن لیکر چل رہی ہیں انجمن ہٰذاان کے پیغام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انجمن ہٰذا کا سیاست ؛فرقہ واریت اور(مہدی فاونڈیشن) سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے
آخر میں محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی عشقِ اللّہ اور عشقِ رسولؐ کی عملی جدوجہد اور (منہاج القرآن) کے زیرِ اہتمام منعقد میلادکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مفتی مکرم صاحب اور جملہ اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

سیّد زاہد حسین قادری امیر کراچی
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن

https://www.facebook.com/122715718413003/posts/646265322724704/

https://www.facebook.com/122715718413003/posts/646273436057226/