خبریں

امیر سندھ کا جیکب آباد کا تنظیمی اور تبلیغی دورہ۔


انجمن سرفروشان اسلام پاکستان سندھ
کے امیر و نائب امیر جناب یاسین مغل اور جناب فیصل قادری صاحب نے جمعہ کو جیکب آباد سندھ کا تنظیمی و تبلیغی دورہ فرمایا خطبہء جمعہ میں ذکر اللہ کی اہمیت و افادیت اور فضائل بیان کئے گئے بعد از نمازِ جمعہ ذکر الہیٰ کی نورانی و روحانی محفل منعقد ہوئی جسکے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا بعد ازاں ذاکرین کا روحانی قافلہ امیرسندھ کی قیادت میں درگاھ حضرت مہرشاہ غازی پہنچا جہاں پر ذکر کے فضائل اور ذکر اللہ کی وجدانی محفل منعقد ہوئی بعد ازاں حضرت علامہ مولانا شاہ محمد صاحب نے دعائے خیر فرمائی.
نشرو اشاعت سندھ