خبریں

جشن ولادت مولا علی کے سلسلے میں محفل میں عالمی امیر کی شرکت ۔۔

انجمن سرفروشان پریٹ آباد کے زیرِ اہتمام
عظیم الشان سالانہ محافلِ نعت و ذِکر الٰہی بسلسلہ "جشنِ ولادت مولا علی مشکل کشاء” کے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد پر ایک محفل جناب کامران راجپوت کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جسمیں مرکزی امیر محترم جناب حاجی یونس جمال اور مشیر نشرواشاعت سندھ ندیم یوسف نے شرکت کی جبکہ معروف ثناء خواں غلام مصطفیٰ قادری، افضل خان و دیگر نے نعت، منقبت، اور مولا علی شیر خدا کی شان میں قصائد پیش کئے محفل میں ذاکرین کے ساتھ عوام الناس بھی شریک ہوئی، آخر میں محفلِ ذکر، صلواۃ و سلام و دعا کے بعد مولا علی کے جشنِ ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا
بعد از محفل شرکاء محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔