اقتباسات

25ویں شب طاق رات

لیلة القدر کو آخری عشرےکی طاق راتوں میں تلاش کرو.
آج 21ویں رات ہے.
سيده عائشہ رضى الله عنها کے پوچھنے پر کہ اگر میں لیلة القدر کو پا لوں تو کیا دعا مانگوں؟ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
یوں کہنا
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی
سنن ابن ماجہ3850
ابواب الدعاء
رسول الله صلی الله عليه وسلم جتنی عبادت میں محنت رمضان کے آخری عشرہ میں کرتے اتنی اور دنوں میں ناکرتے تھے.
صحیح مسلم2788
کتاب الاعتکافالحمدلله …دوستوں آج سے طاق رات شروع ہورہی ہے ….
ہمارے اور آپ کے آقاﷺ نے اسے رمضان المبارک کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم فرمایا ہے …
یعنی ….
21ویں شب.
23ویں شب.
25ویں شب.
27ویں شب. اور
29ویں شب

امّید ہے ہم ان راتوں کو جاگ کر شب قدر کی تلاش کریں گے اور الله پاک نے جو ہمیں عظیم موقع دیا ہے اس کی قدر کریں گے اور شبِ قدر حاصل کرکے ہزار مہینوں سے ذیادہ عبادت کرنے کا ثواب پائیں گے …

الله پاک ہمیں رمضان المبارک کی صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور رمضان بعد بھی ہمیں رمضان جیسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور باقی مہینوں میں بھی معصیت اور گناہوں والی زندگی سے محفوظ فرمائے آمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن