اقتباسات

وصال ٢ شعبان المعظم امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں سیدی داتا گنج بخش علیہ الرحمہ کا مبارک خواب..

یومِ وصال ٢ شعبان المعظم
حضرت نعمان بن ثابت امام اعظم ابوحنیفہ رضی⁦⁦
دلیل المجتہدین ، فخر المحدثین ، حامل بشارتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سید الفقہاء و العلماء ، جامع المحاسن والفضائل ، افتخار ملتِ اسلامیہ ، امام الائمہ ، سراج الأمہ ، کاشف الغُمّہ ، حضرت سیدنا نعمان ابن ثابت ، امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ

وصال ٢ شعبان المعظم
امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں سیدی داتا گنج بخش علیہ الرحمہ کا مبارک خواب!!!!

حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کشف المحجوب میں فرماتے ہیں، میں علی بن عثمان ملک شام میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مؤذن حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے مزار پر سورہا تھا خواب میں دیکھا کہ میں مکہ شریف میں ہوں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باب بنو شیبہ سے (حرم شریف میں) تشریف لائے اور ایک بوڑھے شخص کو آغوش میں لیا ہوا ہے جیسے بچوں کو آغوش میں لیا جاتا ہے۔ تو میں نے دوڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قدم بوسی کی۔
میں حیران تھا کہ یہ بوڑھا شخص کون ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعجازاً میری اس کیفیت اور خیال سے مطلع ہوکر فرمایا یہ تیرا امام ابو حنیفہ ہے۔

داتا حضور فرماتے ہیں : مجہے اس خواب سے بہت تشفی ہوئی
پھر آپ نے اس خواب کی تعبیر بھی خود بیان فرمائی اور خلاصہ یہ کہ:
اگر امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ خواب میں حضور ﷺ کے پیچھے خود چل کر نظر آتے تو تعبیر اور ہوتی کیونکہ پیچھے چلنے والے لوگ کبھی منزل پاتے ہیں اور کبھی بھٹک بھی سکتے ہیں
مگر یہاں خواب میں دکھایا گیا کہ خود حضور ﷺ نے گود میں حضرت ابوحنیفہ کو اٹھایا ہوا ہے تو کیسے منزل سے بھٹک سکتے ہیں کہ حضور انکو اپنے ساتھ لیے جارہے ہیں
جب پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطا نہیں ہوسکتی تو اس شخص سے بھی جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سہارے پر قائم ہے خطا کا ہونا غیر ممکن ہے اور یہ ایک نکتہ ہے”
یعنی حضورﷺ نے جس طرح دین صاف صاف پہنچایا اور اس میں کوئی خطا نہیں ہوئی اسی طرح امام ابوحنیفہ نے حضورﷺ کے فرامین سے حضور کے دین کو صاف بیان فرمایا کیونکہ ابوحنیفہ کی حضورﷺ نے دستگیری کی ہے۔۔۔
حضرت معاذ رازی علیہ الرحمہ کہتے ہیں میں نے حضورﷺ کو خواب میں دیکھا اور عرض کی یارسول اللہ میں آپکو کہاں تلاش کروں؟
فرمایا:
#ابوحنیفہ کے علم میں۔۔۔۔!!!

(کشف المحجوب مترجم ص١٧٠)

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان