خبریں

شیخوپورہ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پر عظیم الشان محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ محفل معراج النبیؐ منعقد کی گٸی۔


انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان شیخوپورہ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پر عظیم الشان محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ محفل معراج النبی صلى الله عليه واله وسلم منعقد کی گٸی۔ جس میں حضرت علامہ مولانا مفتی عمر شہزاد صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔ امیر انجمن سرفروشان اسلام شیخوپورہ جناب عبدالجبار قادری صاحب نے مفتی عمر شہزاد صاحب اور دیگر مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔ نقابت۔۔ محمد شفیق قادری نعت خواں۔۔ فیصل قادری، فرحان قادری۔ مہمانان گرامی۔۔ قاری نور محمد سرہندی، صوفی عارف، حاجی عارف مریدکے، خادم حسین، ملک عظمت، محمد اکبر وریا صاحب نے شرکت فرماٸی۔ مہمان خصوصی ۔۔۔ چیٸرمین چوہدری محمد اشرف منہاس فضاٸل ذکر۔۔ عصمت اللہ قادری صاحب(سابقہ مرکزی مشیر) نے بیان فرماۓ اور محفل کے اختتام پر مفتی عمر شہزاد صاحب سے خصوصی نشست کے بعد ذکر قلب کی نایاب دولت سے نوازا۔ اجازت ذکر قلب۔۔ قاری نور محمد سرہندی صاحب نے تمام شرکاء محفل کو ذکر قلب کی نایاب دولت سے مستفید فرمایا۔ حلقہ ذکر۔۔ خادم حسین صاحب نے امیر حلقہ کے فراٸض سر انجام دیے۔ محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیاگیا