دین اسلام میں فراٸض و واجبات کو بھی بڑی اھیمت حاصل ہے
درودشریف کی اتنی فضیلت کیوں_ہے
اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
ایک سوال جو بہت سے ذہنوں میں اٹھتا ہے
کہ دین اسلام میں تو ہر چیز پرفیکٹ ہے
دین اسلام میں فراٸض و واجبات کو بھی بڑی اھیمت حاصل ہے
باقی اورادو وظاٸف کو بھی بڑی اھمیت حاصل ہے
لیکن درود پاک کی فضیلت کے حوالے سے اتنی ذیادہ احادیث کیوں ؟
لیکن درود پاک کی اتنی فضیلت کیوں بیان کی جاتی ہے ؟
درود پاک پر اتنی ذیادہ کتابیں کیوں لکھی جاتی ہیں ؟
جواب:::: اس کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں
بلخصوص دو وجوہات کے بنیاد پر درود پاک کو ایک خاص اھمیت اور فضیلت حاصل ہے
پہلی بات یہ کہ درود پاک اللّہ رب العزت کا عمل ہے
اور جس طرح ربّ کریم کو اپنی مخلوق پر فوقیت حاصل ہے اسی طرح ربّ کریم کے عمل یعنی درود کو مخلوق کے اعمال پر فوقیت حاصل ہے
اور دوسری وجہ یہ کہ درود شریف ایسا عظیم عمل ہے جسے کرنے والے کا تعلق ربّ سے بھی مضبوط ہوتا ہے
اور اس کا تعلق ربّ کریم کے پیارے محبوبﷺ سے بھی مضبوط ہوجاتا ہے ۔۔سبحان اللّه
اور تعلق ہی تو اصل چیز ہے
تعلق پیدا کرنے کے لیے ہی تو ربّ کریم نے عبادتیں فرض فرماٸی ہیں ورنہ ربّ کاٸنات تو سارے جہانوں سے بے نیاز ہے ربّ کریم کو کسی کی عبادت کی کوٸی ضرورت نہیں
لیکن ربّ کریم نے اس لیے عبادت کا حکم دیا ذکرِاِلٰہی کا نماز کا روزے کا حج کا قرآن کی تلاوت کا حکم دیا کہ میرے بندے مجھ سے رابطے میں رہیں
رابطہ تعلق کو بحال رکھتا ہے اور تعلق ہی اصل چیز ہے
درود پڑھنے والا مخاطب ربّ کریم سے ہوتا ہے کہ اے اللّہ اور رحمت کی دعا ربّ کے حبیبﷺ کے لیے کر رہا ہوتا ہے
اس لیے درود پاک پڑھنے والے کا تعلق ربّ کریم سے بھی مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہتا ہے اور ربّ کریم کے حبیبﷺ سے بھی
اگردرود پاک سےآپ کےمساٸل حل ہو رہے ہیں؟ تو الحَمْدُ ِللّه لیکن یہ منزل نہیں
اگر درود پاک سےآپ کواچھے خواب آرہے ہیں؟ تو الحَمْدُ ِللّه لیکن یہ بھی منزل نہیں
اگرآپ کودرود پاک سے مشاہدات ہو رہے ہیں؟ تو الحَمْدُ ِللّه لیکن یہ بھی منزل نہیں
اگرآپ کودرود پاک کےمعجزات نظر آرہے ہیں؟ تو الحَمْدُ ِللّه لیکن یہ بھی منزل نہیں
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
لہٰذا میرے عزیز دوستو یہ بات کرنے کا مقصد یہ تھا
کہ میں اپنے من میں جھانک کر دیکھوں آپ اپنے من میں جھانک کر دیکھیں اپنے دل سے اپنے ضمیر سے پوچھیں کہ ہم درود تو پڑھتے ہیں پڑھ رہے ہیں لیکن کیا ہمارا تعلق اللّہ اور اللہ کے حبیبﷺ سے مضبوط ہو رہا ہے ؟؟؟؟
اگر جواب ہاں میں آتا ہے تو ربّ کریم کا شکر اد کریں
لیکن اگر جواب نہ میں آتا ہے تو پلیز اپنا محاسبہ کریں کہ کہیں آپ کے درود پاک پڑھنے میں کوٸی کمی تو نہیں ؟؟؟
کہیں آپ کا رسول پاکﷺ کی ذات اقدس کے بارے میں عقیدہ غلط تو نہیں ؟
کہیں آپ رسول پاکﷺ کی آل سے بغض تو نہیں رکھتے ؟
کہیں آپ ادب تو نہیں بھول گۓ ؟؟
کہیں آپ کے دل میں کسی کا بغض تو نہیں ؟
کہیں درود کے نام پر کسی کو دھوکا تو نہیں دے رہے؟
کہیں آپ کا درود مہز دکھاوا تو نہیں ؟
کہیں آپ حرام تو نہیں کھاتے ؟
سرکارمرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی فرماتے ہیں
جمعہ کےدِن کثرت سے درودشریف پڑھنا افضل عبادت ہے اور ذاکرقلبی کیلئے درودشریف وصیلہ ہے آپ مزید ارشاد فرماتے ہیں
گستاخ نہ ہو گناہ گار ہی سہی حضورپاکﷺ کے نام کو محبت سے چوم لے اسی سے بخش دیا جائیگا مگر گستاخ نہ ہو
میں اپنا محاسبہ کروں آپ اپنا محاسبہ کریں
جہاں پر غلطی نظر آۓ فورنٙٙا ربّ کریم کی بارگاہ میں توبہ کریں اور اس بات کا عہد کریں کہ دوبارہ یہ غلطی نہیں ہوگی
ہمارایہ پیغام درودشریف پڑھنے والوں کے لیے بھی ہے درود پڑھانے والوں کے لیے بھی ہے
تمام محبان درودپاک سے التجا کرتے ہیں درود پاک پڑھیں محبت سے پڑھیں شوق سے پڑھیں ادب سے پڑھیں اخلاص سے پڑھیں کوشش کریں ذکراِلٰہی اور درود پاکﷺ کے ذریعے اپنے کریم ربّ سے اور اپنے پیارے آقاﷺ سے اپنا رشتہ اپنا تعلق مضبوط بنالیں
یہ ہی پیغام مرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی کاہے اپنے باطن کو اپنے قلب کو ذکراِلٰہی روحانیت سے نور سے روشن ومنوّر فرمائیں اپنے قلب کو اس ذکراِلٰہی
قابل بنالیں کے یار اس میں جلوہ گر ہوجائے
جب آپ کا روحانی طور پر رشتہ کملی والے آقاﷺ سے جڑ گیا تو اللّہ کی قسم پھر آپ کو ساری حقیقتیں معلوم ہونے لگیں گی کہ سچا کون ہے جھوٹا کون ہے
حق پر کون ہے باطل پر کون ہے
امّت محمدی کو راہ حق کون دکھا رہا ہے اور کون گمراہ کر رہا ہے
کون درود پاک کا کام کس مقصد کے لیے کر رہا ہے
کون درود پاک کے کام سے کتنا مخلص ہے اور کون درود کے نام پر حضورﷺ کی امّت کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے
جب حضورﷺ سے روحانی رشتہ جڑ جائے گا تو ان سب چیزوں کا آپ کو خودبخود پتا چل جاۓ گا
لیکن خدارا درود پاک پڑھتے رہنا ذکرِاِلٰہی
اور درود شریف ہی اس وقت سب سے بڑا سہارا ہے
یہ ہی وہ عمل ہیں جسے کرنے والوں کو باطنی بصیرت حاصل ہوتی ہے راہ حق صاف نظر آتی ہے
اور راہ حق پر چلنا آسان ہوجاتا ہے۔
اللّھمٙ صٙلِّ عٙلٰی سٙیّدِناٙ مُحٙمّدِِ وٙعٙلٰی آلِہِ وٙاصٙحبِہِ ٙوٙبٙارِک وٙسٙلّمo
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان