اقتباساتخبریں

ختم نبوت کا منکر کا فروزندیق ہے.فرمان حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی

دربارِگوھرشاھی مدظلہ العالی کوٹری شریف سے صاحبزادگان گوھرشاھی نے 7 ستمبر یومِ تحفظ ختمِ نبوّتؐ کے موقع پرجاری مشترکہ بیان میں فرمایا
مرشدکریم ارشادفرماتے
ختمِ نبوتؐ کا منکرکافر و زندیق ہے
جہاں تمام کائنات کے سرجُھک جائیں وہاں سے مقامِ مُصطفٰیؐ کاآغازہوتاہے (فرمان سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی)
یوم تحفظ ختم نبوتؐ 7ستمبر1974ایک تاریخ ساز دن ہے
ختم ِنبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے ۔ عقیدہ ختمِ نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا لازمی اور بنیادی تقاضا ہے ۔ قرآنِ مجید میں تقریباً 100 آیات اور 210احادیث ِمبارکہ میں ختمِ نبوت کا ذکر پوری وضاحت کے ساتھ موجود ہے ۔ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ حضورسرورِ کائنات ﷺ اللّہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔ آپﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔
سامراجی قوتوں نے حضور سرور کائنات ﷺ کی عظمت و محبت کو مسلمانوں کے دلوں سے ختم کرنے کے لئے عقیدہ اجرائے نبوت کو ایک مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے برِصغیر میں مرزا قادیانی کو معاذ اللّہ نبی کی صورت میں پیش کیا، اس طرح سادہ لوح مسلمانوں کوصراطِ مستقیم سے ہٹانے کی کوشش کی۔قادیانیت ، اسلام کے خلاف سازش اور اعلانیہ بغاوت ہے۔ صلحائے اُمت اور علماءو مشائخ نے متحد ہو کر ان باطل عقائد کی بیخ کنی کے لئے ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں ختمِ نبوت کا صحیح مفہوم اپنی تالیفات ، تصانیف اور بیانات کے ذریعے واضح کرکے اُمت ِمسلمہ کی صحیح ، فکری، علمی اور اعتقادی رہنمائی کی اور عملی جہاد کرتے ہوئے اس فتنے کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا۔ ان اکابرِاُمت میں حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ ، اعلیٰ حضر ت مولانا احمد رضا خان بریلویؒ ، امیرِ ملت پیر جماعت علی شاہؒ علی پوری، مولانا نواب الدین رمداسی ؒ،علامہ سید ابو الحسنات قادری ؒ ، علامہ سید ابولبرکات قادری ؒ ، شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی ؒ ،مولانا عبدالحامد بدایونی ؒ ، علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ،صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ ؒ، مولانا عبدالستار خان نیازی ؒ، علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ ، صاحبزادہ محمود شاہ گجراتی ؒ، علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری ؒ ، علامہ عبدالغفور ہزاروی، ؒ مولانا محمد بخش مسلمؒ، مولانا غلام محمد ترنمؒ، علامہ شاہ محمد عارف اللّہ قادری ؒ، حضرت مولانا حامد علی خان ؒ ، حضرت مفتی محمد حسین نعیمی ؒ، صاحبزادہ سید افتخار الحسن،ؒ صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرق پوری ؒ،علامہ سید محمود احمد رضویؒاور جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ ؒکے اسمائے گرامی خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں
عقیدہ ختمِ نبوّتؐ کا دفاع اور ذکراللّہ ذکرِِ رسولؐ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کی بنیاد ہیں سرپرست و بانی قبلہ مرشدکریم حضرت سیّناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی فرماتے ہیں عشقِ مُصطفٰیؐ ایک انمول دولت ہے جو ان خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہیں جو ذکرِاللّہ اور ذکرِ مُصطفٰیؐ میں مشغول رہتے ہی