اظہارِ یکجہتی کشمیر عظیم الشان ریلی عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان حیدآباد
05/02/2020
اظہارِ یکجہتی کشمیر عظیم الشان ریلی
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان حیدآباد
خصوصی خطاب
محترم جناب ندیم یوسف نشرواشاعت صوبہ سندھ
محترم جناب حاجی ملک یونس جمال مرکزی مشیر
محترم جناب دانش لودھی امیرِ حیدرآباد
محترم جناب نائب امیر حیدرآباد
محترم جناب صابر قادری امیر پریٹ آباد
محترم جناب سیّد زاہد علی زیدی امیرِ لطیف آباد
محترم جناب جلال الدّین امیر کوٹری
اور ذاکرین کی بھر پور انداز میں ریلی میں شرکت
ریلی رابعہ اسکوائر سے گاڑی کھاتہ تک نکالی گئی
ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پینا فلیکس اور پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن میں کشمیری عوام کے حق میں جملہ درج تھے اور مودی کی پالیسی کو لیکر ہر رہنما نے اپنی تقریر میں آڑے ہاتھوں لیا
ندیم یوسف نے فرمایا الحمداللّہ غلامانِ گوہر شاہی مدظلہ العالی اور آپ کی بنائی ہوئی تنظیم عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا ہر کارکن کشمیری نہتی عوام کے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم اور مودی سرکارکی غلط پالیسی کے خلاف حق کی آواز بلند کرنے میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کریں گے اور ضرورت پڑنے پر غلامانِ گوہر شاہی اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑیں گے اور کشمیری عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کے حل کیلئے عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کوشاں رہیگی
انشاء اللّہ