سالانہ جشنِ عید میلادالنبیﷺ

سالانہ عظیم الشان استقبال ربیع الاوّل ریلی جشنِ عید میلادالنبیؐ صدر زون کراچی


استقبال ربیع الاوّل ریلی
جشنِ عید میلادالنبیؐ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
کے پر مسرّت موقع پر سالانہ عظیم الشان ریلی کا آغاز
بروز بدھ بعد نمازِ مغرب خالق دینا حال جامع کلاتھ کراچی سے صدر زون کے زیرِ اہتمام نکالی گئی
زیرِ قیادت
عبدالسلیم گوہر امیرِ کراچی واراکین کراچی ڈویژن
دعا سیّد نویدالحق قادری نے فرمائی
امیرِ کراچی نے اپنے خطاب میں فرمایا نبیؐ آخر زماں کی ولادت باسعادت منانا ایمان کی پہچان اور آپؐ کے عشق کی دلیل ہے اس دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور انسان کو انسانیت کا مقام اسی نبیؐ دوعالم کے آفتاب کے طلوع ہونے کے بعد میّسر آیا آپؐ کی ولادت کی خوشیاں منانا
اولیاء کاملین اور صلف صالحین کی تعلیمات میں شامل ہے اور عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سرپرست و بانی حضرت سیّدنا ریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی نے اولیاء اکرام کی روحانی تعلیمات کی کوبرقرار رکھا اور ذاکرین کو جشنِ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے خصوصی احکامات جاری فرمائے مرشد کریم نے فرمایا جہاں کائنات کے سر جھک جائیں وہاں سے مقامِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا آغاز ہوتا ہے
ریلی کے اختتام پر خصوصی دعا کیگئی جس میں حضورپاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے حسنِ اسوہ پر عمل پیرا رہنے اور ملک پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور کشمیری مظلوم مسلمان اور عالمِ اسلام کے لئے دعا کیگئی
تمام زون امیران و ذاکرین نے بھرپور انداز
میں شرکت فرمائی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن

https://youtu.be/B4iLJwvHfL8