خبریں

ٹڈی دل سے فصلوں کو بھچاؤ پاکستان کو فاقہ کشی سے بچاؤ

ٹڈی دل سے فصلوں کو بھچاؤ پاکستان کو فاقہ کشی سے بچاؤ۔۔۔

یہ دیکھنے میں بہت چھوٹا سا پرندہ ہے مگر سخت جان ہے فصلوں درختوں کے پھل پھول پتے تک چند منٹوں میں کہا جاتا ہے یہ پرندے بہت سارے اکھٹے ھوکر تیز رفتاری سے اڑتے ہیں اور تیز رفتاری سے ہی فصلوں اور درختوں پر حملے کرتے ہیں اور انکو چٹ کر جاتے ہیں کسانوں کی سال اور مہینوں کی کمائی سخت محنت آدھے ایک گھنٹے میں کہا جاتے ہیں یہ کوئی کم از کم سو سال سے بھی زیادہ پرانا پرندہ ہے یہ بھی وبائی امراض کی طرح ایک علاقے سے دوسرے علاقے ایک صوبے سے دوسرے صوبے ایک ملک سے دوسرے ملک اپنی پسندیدہ آ ب ہوا اور خوراک کے حساب سے چکر لگاتے رہتے ہیں اور جو علاقہ انکو پسند آئے وہاں مکمل بھی بسیرا کر لیتے ہیں اور موقع پاتے ہی اپنی پسندیدہ فصلوں پر حملے کرتے ہیں اور چٹ کر جاتے ہیں۔۔۔

علاج : آج کل انکی بہت اچھی اچھی اسپرے اور ادویات آ چُکی ہیں جو انکے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد استعمال کرنی چائیے اُسکے علاوہ مندرجہ ذیل فارمولے بھی استعمال ھو چُکے ہیں اور ان سے بھی کافی فائدہ ہوتا تھا جس جگہ آپکی فصلیں ہیں ہر سو گز کے فاصلے سے زمین میں چھوٹے چھوٹے کھڈے کریں ان میں نیم کی گھیلی لکڑی اور سفیدہ کے گھیلے پتے بہت کم نیلا تھوتھا کم چونا گندک نمک ان سب کو مِلا کر دھونی پیدا کریں اور ان اشیاء کو ہی پانی میں دال کر اسپرے کر سکتے ہیں یہ چھڑک سکتے ہیں چالیس سال پہلے اکثر یہ پرندے شام یا رات کو حملے کرتے تھے کسانوں کو اسکی آمد کا اندازہ ہوجاتا تھا وہ اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے فصلوں میں جاکر کنستر ڈھول یہ پٹاخے بجاتے شور کرتے تھے تو یہ پرندے انکا علاقہ چھوڑ جاتے تھے۔۔۔

نوٹ : اگر اس میں کوئی غلطی رہ گئی ہے تو اصلاح کریں
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن