مستونگ بم دھماکہ پریس کلب حیدرآباد
مستونگ بم دھماکہ
پریس کلب حیدرآباد
انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان حیدرآباد
کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مستونگ بلوچستان میں ہونے والے
جشنِ_عیدمیلادالنبیؐ میں خود کش حملہ کے خلاف احتجاجی و مذمتی بیان ریکارڈ کرایا گیا
مرکزی امیر حاجی یونس جمال قادری ،
مرکزی شعبۂ نشرواشاعت ندیم یوسف،
ڈسٹرکٹ امیر ممتاز ملک و دیگر علاقائی امیران دانش راجپوت، عمران ملک، زاہد زیدی جلال الدّین کے علاوہ سینئر ذاکرین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر
مختصرخطاب میں آقائے دو جہاں صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت و عشق میں نکالے جانے والے جلوس میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دشمنانِ ملک و ملت اور انکے پسِ پردہ سہولت کاروں کو عبرت ناک اور قرار واقعی سزادی جائے مگر یاد رکھا جائے کی دہشتگرد کتنی ہی مذموم کارروائی کریں مگر ہم غلامانِ مصطفیٰؐ کبھی بھی آقا کا جشن منانا ترک نہیں کریں گے چاہے جان چلی جائے۔
آخر میں ملک پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی و خیر اور بم دھماکہ میں شہداء کی بلندئ درجات ،
زخمیوں کی صحت اور لواحقین کے صبر کی دعا کی گئی۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان