فیصل آباد کے زیر اہتمام نزیر اویس قادری صاحب کی رہائش گاہ ملک پور میں محفل نعت و ذکر اللہ بیاد شہدائے کربلا منعقد کی گئی
محفل نعتؐ و ذکرالہی
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام نزیر اویس قادری صاحب کی رہائش گاہ ملک پور میں محفل نعت و ذکر اللہ بیاد شہدائے کربلا منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری صاحب نے سر انجام دیئے۔ حمد باری تعالٰی نعت رسول مقبول صہ، منقبت غوثیہ رحہ، منقبت امام عالی مقام علیہ السلام اور قصیدۂ مرشد پاک کی سعادت محمد رفیق قادری, عبدالمجید، علی زیب افضل اور میاں عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔ حلقہ ذکر الٰہی و دعائے خیر و برکت محمد افضال قادری صاحب نے کروائی۔ درودوسلام اور ختم پاک کا نذرانہ عبدالعزیز قادری صاحب نے پیش کیا۔
اختتام محفل پر تمام شرکاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان نشرواشاعت فیصل آباد