خبریں

عالمی امیر حاجی یونس جمال کا کوٹری جامشورو کا دورہ

مرکزی عالمی امیر محترم جناب حاجی یونس جمال سندھ کے تعارفی دورہ پر مرکزی و صوبائی کیبنٹ کے ہمراہ شہر جامشورو کوٹری کے ذمہ داران و ذاکرین کارکنان سے پہاڑی آستانہ پر ملاقات کے موقع پر باہمی گفتگو کرتے ہوئے مرکزی امیر اور امیرِ سندھ جناب فیصل قادری نے ذاکرین کو مشن میں جزبے اور لگن کے ساتھ خود کو متحرک کریں بلکہ علاقے میں عوام الناس تک بھی بھرپور طریقے سے روشناس کرایا جائے جسکے لئے صوبائی اور مرکزی سطح پر تعاون کی بھی یقین دہانی۔ اس موقع پر مقامی ذمہ داران نے آنے والے مرکزی و صوبائی عہدیداران کا استقبال کرتے ہوئے گل پاشی اور سندھ کی ثقافت سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے امیرِ کوٹری جامشورو جناب جلال الدین اور سینئر ساتھیوں نے بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان