صاحبزادہ طلعت محمود کی نگرانی جنرل اجلاس کراچی ڈویژن کے آستانے پر انعقاد پذیر ہوا۔
جنرل اجلاس
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن
خصوصی شرکت (سرپرست انجمن ہٰذا)
صاحبزادہ مرشد
محترم جناب طلعت محمودگوہرشاہی
محترم جناب مزمل طلعت سائیں
محترم جناب ندیم ولی(نمائندہ خصوصی سرپرست انجمن ہٰذا)
محترم جناب حاجی ملک یونس جمال(مرکزی نائب امیر)
محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیر سندھ)
محترم جناب فیصل قادری(نائب امیر سندھ)
محترم جناب ندیم یوسف(نشرواشاعت سندھ)
محترم جناب ناصرقادری(امیر حیدرآباد)
محتر جناب سیّدزاہدحسین(امیر کراچی)
محترم جناب خواجہ طارق (نائب امیر کراچی)
محترم جناب بلال صادق(مشیر تنظیمی امور کراچی)
عبدالسلیم قادری(سابقہ امیر کراچی)
کراچی ڈویژن کیبنٹ اراکین ڈسٹرکٹ امیران و نائبین زون امیران و نائبین سابقہ و موجودہ عہدیداران اور ذاکرین نے اجلاس میں بھرپور شرکت فرمائی
اجلاس سے خطاب کے دوران محترم طلعت محمود گوہرشاہی نے فرمایا مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی نے فرمایا خود بھی اللّہ کا ذکر کرو اور دوسروں کو بھی اللّہ کے ذکر کی دعوت دو بس یہی وہ نقطہ ہے جس پر انجمن سرفروشان اسلام عرصہ 40 سال سے تبلیغ کررہی ہے اور انشاءاللّہ اِسی نقطہ پر ہمیشہ کاربن رہیگی خدارا اپنے دِلوں سے نفرت؛ حسد؛ کینہ ؛ برائی؛ چغلی؛ غیبت؛ نفس؛ پرستی؛ انانیت کے بتوں کو صاف کرو اور دِل میں صرف اللّہ کو بسالو جب دِل میں اللّہ آجائے گا تو شیطان خود بخود دل سے نکل جائیگا اس کیلئے ذکرِ اللّہ کرنا ضروری ہے جب ذکراللّہ کا نور تمہارے دِلوں میں آئیگا تو یہ نفس کوبھی پاک کریگا کیا وجہ ہے اس دور میں ہمیں پریشانیوں نے گھیر لیا ہے ہم مرشد کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹ گئے ہیں جب ہم مرشد سے محبت کادم بھرتے ہیں تو مرشد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا پڑیگا شریعت اور طریقت کی پاسداری نماز اور ذکر کی پابندی کرنی پڑے گی یہ ہی راہِ نجات ہے تو آج سب ذاکرین اگر کسی کے دل میں کسی ذاکر بھائی کیلئے کوئی غلط فہمی ہے تو سب ایک دوسرے کو معاف کریں اور کھڑے ہوکر سب ایک دوسرے سے گلے ملیں اور سرکار مرشد پاک کے مشن کیلئے سب مل جل کر پہلے کی طرح کام کریں جو ذاکرین ناراض ہیں یا وقت نہیں دے پارہے ان ذاکرین سے ملاقات کیجائیں انکو سمجھایا جائے اور ذکر میں لائیں ذکراللّہ ہی تمام پریشانیوں کا حل ہے
اور ربیع الاوّل شریف کی آمد آمد ہے تمام ذاکرین آقائے دوجہاں خاتم النبین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کی جشنِ آمد رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو بھرپور منانے کی تیاریاں کریں
اور 25 نومبر حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی کی ولادت باسعادت کا مرکزی پروگرام انشاءاللّہ مرکزی آستانہ کوٹری شریف میں منعقد کیا جائیگا ذاکرین اس خوشی کے موقع پر بھرپور شرکت فرمائیں اور
مرشد پاک کے فرمان کے مطابق بڑی گیارویں شریف کا دِن سرفروشوں کیلئے عید کا دِن ہے
تو اس عید کے دِن کو ہم تمام حضرات مل کر منائیں اور میں آپ کو سالانہ مرکزی گیارویں شریف کی دعوت دیتا ہوں آپ خود بھی آئیں اور عوام النّاس جو اولیا اکرام سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ایسے افراد کو ساتھ لائیں علما اکرام صوفیا اکرام مزہبی روحانی اسکالر ڈاکٹر پروفیسر وکلا جج سیاسی سماجی شخصیات اور اہلِ دِل حضرات کو ہر ذاکر مدعو کرے اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ انسانیت کے ناتے ہر مسلک اور ہر مذہب کے لوگوں کو شامل کریں سرکار مرشد پاک کے فرمان کے مطابق ہر مسلک اور ہر مذہب میں اللّہ کی متلاشی روحیں موجود ہیں ان تک اپنا پیغام پہنچائیں
29 نومبر بروز اتوار2020 کو یہ فقیدالمثال سالانہ مرکزی
جشنِ جیلانی غوث الاعظم دستگیرؓ دربار گوہرشاہی مدظلہ العالٰی پر منعقد کیا جائیگا اس کے لئے ہر ذاکر بھرپور طریقہ سے تیاری کرے
بعد ازاں محترم جناب حاجی یاسین مغل امیرسندھ نے ذاکرین سے خطاب فرمایا اور تنظیمی اموّر پر تبادلہ خیال فرمایا طلعت سائیں کے حکم پر ہر ذاکر کو سوال کرنے کا موقع دیا گیا زاہد حسین امیر کراچی نے سرپرست طلعت سائیں اور تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سرکار مرشد پاک کے مشن کی خاطر اور سب ذاکرین کو ایک پلیٹ فارم (ذکر اللّہ) پر اکھٹّا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور انشاءاللّہ کراچی ڈویژن کراچی کے تمام ذاکرین کی طرف سے یہ عہد کرتا ہے ہم سرکار مرشد پاک کے مشن(ذکر اللّہ) کی ترویج و اشاعت کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے اور مرکزی تینوں پروگرام میں بھرپور انداز میں شرکت فرمائیں گے اس موقع پر ایئرپورٹ سے شاہ فیصل آستانہ تک سرپرست و مہمانانِ گرامی کا ذاکرین نے پر تپاک استقبال فرمایا مین شاہراہ فیصل نعرہ تکبیر نعرہ رسالتؐ نعرہ حیدری نعرہ غوثیہ اور نعرہ سرفروش کی صداوں سے گونج اُٹھا اور ذاکرین نے پتیاں نچھاور کیں آخر میں دعائے خیر کیگئی اور شرکاء کیلئے لنگر کا اہتمام کیاگیا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن