خبریں

راولپنڈی کے آستانے پر جنرل اجلاس عالمی امیر کی زیرصدارت انعقاد پذیر ہوا۔


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام راولپنڈی کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف ماہانہ پندرویں شریف کی محفل کا اہتمام کیا گیا
جس میں مرکزی امیر حاجی علامہ مولانا سعید احمد قادری صاحب نہ خصوصی شرکت فرمائیں اور اس موقع پر پر جنرل اجلاس کا بھی اہتمام ہوا جس میں جشن ولادت حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور جشن ولادت مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالی اور مرکزی گیارہویں شریف تفصیل کے سلسلے میں سرفروش کارکنان کو پروگرام کا کا شیڈول دیا گیا
عالمی امیر اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرفروش کارکنان آقا دو جہاں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں کا انعقاد کریں اور نئے لوگوں کو بھرپور دعوت دیں اور ساتھ ساتھ مرکزی گیارہویں شریف کے حوالے سے نے لوگوں کو گیارہویں شریف کی دعوت دے کیوں کہ انجمن کا پیغام ہے کہ عشق اللہ اور ذکر رسول۔اس موقع پر راولپنڈی کے امیر جناب وارث صاحب نشرواشاعت سہیل صاحب اور سرفروش کارکنان کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔