جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ سالانہ عظیم الشان محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی کاپروگرام محترم جناب سیّد زاہد حسین قادری (امیرِ کراچی) کی رہائشگاہ پر منعقد کیگئی
جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ سالانہ عظیم الشان
محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی
کاپروگرام ڈویژنل پروگرام کمیٹی کے تحت
محترم جناب سیّد زاہد حسین قادری (امیرِ کراچی)
کی رہائشگاہ پر منعقد کیگئی
جس میں ملک پاکستان کے مشہور معروف نعتؐ خواں ؛عالم حضرات معروف سیاسی سماجی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت فرمائی
نعتؐ خواں حضرات نے مدحتِ مصطفٰیؐ کے نظرانہ اس انداز سے پیش فرمائے کہ محفل میں اک روحانی سماع پرنور کیفیات کا سماع بن گیا اور تمام ذاکرین و عاشقانِ مصطفٰیؐ نے جھوم جھوم کر مل کر بارگاہِ رسالتمآبؐ میں نزرانہ عقیدت پیش فرمائے
محفل سے خطاب میں مولانہ ذیشان قادری نے فرمایا
ہم اس محفل کے توسل سے یہاں موجود سیاسی شخصیات سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں آپ ہماری آواز حکومت کے ایوانوں میں پہنچائیں ہم اس معاملہ پر آپ کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑے ہیں
فرانس میں حضور پاکؐ کی گستاخی ناقابل برداشت ہے
ہم عاشِقانِ رسولؐ اپنی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں اس گستاخی کے خلاف بھرپور ایکشن لے ہم عاشِقانِ رسولؐ مر تو سکتے ہیں لیکن اپنے آقا مولاؐ کی شانِ اعلٰی پر ایک بھی حرف آنے نہیں دیں گے
محترم جناب انور اقبال (نائب ڈسٹرکٹ ایسٹ)
نے نعرے لگائے
غلام ہیں غلام ہیں رسولؐ کے غلام ہیں
غلامیِ رسولً میں موت بھی قبول ہے
نہ ہو جو عشقِ مُصطفٰیؐ تو زندگی فضول ہے
سیّد زاہد حسین قادری نے (امیرِ حلقہ) ذکرِ الٰہی
منعقد کرانے کے فرائض انجام دیئے
محترم جناب مبین الدّین قادری (امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ)
نے دعائے خیر فرمائی
محترم جناب حنیف قادری(امیر اورنگی)
نے قصیدہ مرشدی پیش فرمایا
محترم جناب ذاکر قریشی(امیر ڈسٹرکٹ سینٹر)
محترم جناب اخلاق(امیرڈسٹرکٹ ساوتھ)
محترم جناب جاوید و اراکین
(انچارج پروگرام کمیٹی کراچی ڈویژن)
کی پروگرام میں شرکت
صلاة السلام پیش کیاگیا اور لنگر کا اہتمام کیاگیا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن