خبریں

جشنِ آمدِ رسولﷺ جلوس کراچی ڈویژن


جشنِ آمدِ رسولﷺ جلوس کراچی ڈویژن
سالانہ عظیم الشان جلوس بعد نمازِ جمعہ آستانہ عالیہ شاہ فیصل میں لنگرِ عام کےبعد
انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام نکالاگیا
جس میں ہزاروں عاشِقانِ رسولﷺ نے محبت کے ساتھ شرکت فرمائی اور اپنے آقا و مولا محسنِ کائنات فخرِ انسانیت رحمت اللعالمین خاتم النبیینؐ کا جشن شایان شان طریقہ سے منایا
زیرِ قیادت
محترم محمد حسیب قادری امیر کراچی ڈویژن
محترم محمدحنیف قادری نائب امیر کراچی
مقررین محترم محمدعلی قادری شاہ فیصل
محترم عبدالستار قادری الریاض زون ملیراور
علامہ مولانہ غلام اکبرخاصخیلی نے شرکاءِ ریلی سے نبی آخرزماں حضرت محمدمُصطفٰیؐ کی جشنِ ولادت پر خطابات فرمائے
جلوس شاہراہ فیصل سے شاہراہ منہاس اور مختلف شاہراہ سے ہوتاہوا لیاقت آباد چراغاں پہنچا جہاں پر نمازِ عصر ادا کیگئی اور ایکو پر جشنِ ولادت کے کلام اور جشنِ ولادت کے نعرے بھرپور انداز میں لگائے گئے تین ہٹی پر نمازِ مغرب ادا کیگئی اور جلوس کا اختتام درودسلام کا نظرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کیاگیا دعائے خیراور شرکاءِ جلوس کا امیرکراچی محمدحسیب قادری کی جانب سے شکریہ اداکیاگیا آقاؐ کا جشنِ ولادت آئندہ بھی انجمن سرفروشان اسلام اسی طرح دھوم دھام سے محبت عقیدت. اور احترام سے مناتی رہے گی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان
کراچی ڈویژن