خبریں

جشن عید میلادالنبیﷺکے سلسلے میں مرکزی جلوس المرکز کوٹری سے روانہ ہوا اور حیدرآباد پر اختتام پذیر۔

بفیضان نظر مرشد حق حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی جشن عید میلادالنبیﷺکے سلسلے میں انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کی جانب سے عظیم الشان مرکزی جلوس صاحبزادہ حماد ریاض کی زیر قیادت آستانہ عالیہ المرکز روحانی اللہ ھو پہاڑی کوٹری شریف سے نکالا گیا۔
مرکزی نائب امیر ملک یونس جمال ، امیر سندھ یاسین مغل، نائب امیر سندھ فیضل قادری ،صوبائی نشرواشاعت ندیم یوسف، امیر ڈسٹرکٹ حیدرآباد دانش لودھی و کابینہ، امیر پریٹ آباد صابر قادری، امیرحیدرآباد سٹی ناصر احمد خان، امیرلطیف آباد زاہد زیدی، امیرجامشورو جلال الدین کابینہ اور کثیر تعداد میں ذاکرین مختلف مکاتب فکر کے افراد اور اہل محبت نے شرکت کی۔
کوٹری اور حیدرآباد کی
مختلف مذہبی، سیاسی و تنظمات نے ذمہ داران و کارکنان نے شرکاء پر گل پاشی کی اور مٹھائی و شربت سے تواضع کی۔ صاحبزادہ حماد ریاض نے بھی مٹھائی کے تحائف پیش کئے۔
جلوس کے شرکاء درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے کوٹری سے میلادالنبیﷺ کے روائیتی راستوں سے ہوتے ہوئے حیدرآباد کی مرکزی شاہراہ حیدر چوک پہنچے
امیر سندھ یاسین مغل نے خطاب کیا کہ آج کادن عاشقوں کیلئے عید اور خوشی کا دن ہے۔ حضورﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور مزید کہا کہ فرانس کے وزیراعظم کی جانب سے گستاخی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے تاکہ آئندہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔
انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں درود و سلام کے نظرانے پیش کئے گئے اور اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ اسی طرح آئندہ بھی ہمیں حضورﷺکی ولادت منانے کی توفیق عطافرمائے، آج کے دن کے صدقے تمام عالم اسلام کے دکھ درد دور فرمائےاور پاکستان کو دشمنو کے حسد سے محفوظ فرمائےاورترقی عطا فرمائے آمین