المرکزِ روحانی کوٹری شریف جنرل اجلاس
المرکزِ روحانی کوٹری شریف جنرل اجلاس
صاحبزادہ طلعت محمودگوہرشاہی
(سرپرست انجمن ہٰذا) کی زیرِ سرپرستی سندھ کے امیران و مشیران کے ساتھ جنرل اجلاس
اجلاس کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالٰی سے گیا
ماہِ ربیع النور1442ھ ربیع الاوّل شریف
آقاصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ولادت باسعادت کے مہینہ کو ملک بھر میں شایانِ شان طریقہ سے منانے محفل نعتؐ و ذکرِ الٰہی کی محافل مرکزی و علاقائی جلوس ریلیاں منعقد کرنے اور اس کی تیاریاں کرنے پر بریفنگ اور انشاءاللّہ ہر سال کی طرح
ولادت باسعادت مرشد کریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ العالٰی کا مرکزی پروگرام 25 نومبر2020
المرکزِ روحانی کوٹری شریف میں منعقد کرنے کااعلان
ربیع الغوث ربیع الثانی گیارویں شریف کے روحانی پرنور مہینہ کو بھی شایانِ شان طریقہ اور مذہبی جوش جزبہ سے منایاجائیگا
سالانہ مرکزی بڑی گیارویں شریف
سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کانفرنس
انشاءاللّہ
29 نومبر کو المرکزِ روحانی کوٹری شریف میں منعقد کیجائیگی جس میں ملک و بیرونِ ملک سے جیّد علماءاکرام صوفیاء اکرام مذہبی روحانی اسکالر پروفیسر سیاسی و سماجی شخصیات شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات شرکت فرماتی ہیں ان تمام حضرات سے رابطہ کرنے اور اجتماع کی تیاریوں کا عملی جامہ مرتب کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ 11 ربیع الثانی کا سالانہ جلوس چادر شریف کا اعلان کیاگیا
آخر میں محترم جناب ندیم یوسف(نشرواشاعت سندھ) کے والد صاحب جو کے نہایت علیل ہیں انکی صحتیابی کیلئے اور عبدالسلیم گوہر سابقہ امیر کراچی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی
اجلاس میں
محترم جناب حاجی ملک یونس جمال(مرکزی نائب امیر)
محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیر سندھ) سندھ کیبنیٹ کے اراکین اندرون سندھ کراچی حیدرآباد اورعلاقائی امیران و زمّہ داران نے شرکت فرمائی اور مشن ذکراللّہ عشقِ رسولؐ اور تعلیماتِ اولیاء تعلیمات مرشد کیلئے ایک ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھنے اور ہر دِل تک ذکرِ قلب کی دعوت پہنچانے کاعزم کیاگیا
اللّہ پاک نبی آخرزماںؐ کے طفیل اس مشن میں آنے والی تمام پریشانیوں کو دور فرمائے اور مرشد پاک ہماری کاوشوں کو قبول فرمائیں اس مشن میں کام کرنے والوں کی عزت آبرو جان ومال کی حفاظت فرمائیں اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیں جان ومال سے تن من دھن سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ملک پاکستان کو فرقہ واریت سے مکمل نجات عطافرمائے آمین
نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن