استقبال ربیع الاول ریلی سمندری کے تحت نکالی گئی
سمندری:::
استقبال ربیع الاول شریف موٹرسائیکل_ریلی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان سمندری کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان استقبالِ ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر سمندری چوہدری صلابت حسین گجر صاحب نے کی ،ان کے علاوہ ذمہ داران ،مشیران اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ۔
ریلی کا آغاز نماز ظہر کے بعد آستانہ سمندری محلہ راوی محلہ وارڈ نمبر 1 سے ہوا ۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی آستانہ سمندری پر اختتام ہوئی۔
ریلی کا مختلف مقامات پر شانداراستقبال کیا گیااور عوام الناس کی طرف سے ذمہ داران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔سارے راستے میں بدر میاں داد کی مشہور زمانہ قوالی’’ جشن آمد رسول ﷺ ‘‘اللہ ہی اللہ ساؤنڈ سسٹم پر چلائی گئی جس کو عوام الناس نے بھرپور سراہا اور ریلی کے راستے میں عوام الناس نے نعروں کا جواب دیتے ہوئے بھرپور پزیرائی فرمائی ۔
ہم تما م ذاکرین ، کارکنا ن اور عوام الناس کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے آج کی اس جشن آمد رسول ﷺ ریلی میں شرکت فرماکر محبت رسول ﷺکا ثبوت دیا ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آج کی ہماری کاوش کو بوسیلۂ مرشدپاک اپنی بارگاہ اقدس میں مقبول و منظور فرمائے۔ آمین۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان
(شعبہ نشرواشاعت سمندری)