خبریں

استقبال ربیع الاول ریلی المرکز کوٹری کے تحت نکالی گئی

استقبالِ ربیع الاوّل ریلی کوٹری

بسلسلہ جشنِ آمدرسولؐ

دربارگوھرشاھی مدظلہ العالی

سے نکالی گئی

خصوصی_شرکت

محترم صاحبزادہ راحیل بابرگوھرشاھی
محترم صاحبزادہ فرقان بن غفران گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ محتشم ریاض گوھرشاھی
نے ذاکرین و عوام النّاس کے ساتھ استقبال ربیع الاوّل ریلی بسلسلہ جشنِ ولادت باسعادت میں شرکت فرمائی
تفصلات کے مطابق ریلی کا باقائدہ آغاز دربارگوھرشاھی مدظلہ العالی ڈیرہ حماد سائیں اللّہ ھوپہاڑی خداکی بستی جامشورو کوٹری سے کیاگیا اور ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کوٹری سٹی اللّہ والا چوک پر اختتام پزیر ہوئی شرکاءِ ریلی نے آمد مُصطفٰیؐ کے نعرے لگائے اور ساونڈ پر نعتؐ شریف جشنِ آمد مُصطفٰیؐ کے کلام لگائے گئے
مقررین نے خطاب میں فرمایا

مرشدکریم_حضرت

سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ_العالی فرماتے ہیں

حضورؐ کی پیدائش پر خوشیاں منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے میلادالنبیؐ کے دِن دنیا کی تمام مخلوقات جشن مناتی ہیں اِس لئے امّت محمدؐیہ پر لازم ہے کہ وہ اپنے نبی محترمؐ کی آمد کی خوشیاں مناتے رہیں میلاد پاک کی یہ خوشیاں رسمی طور پر نہ منائی جائیں بلکہ دِل کی گہرائیوں سے اور عشق و محبت سے بھرپور طریقے سے منائی جائیں
ہماری نس نس اللّہ رسولؐ کےعشق میں تڑپتی ہے
عشقِ مُصطفٰیؐ ایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ اور ذکرِ مُصطفٰیؐ میں مصروف رہتے ہیں عشقِ مُصطفٰیؐ کی حقیقی لزتیں انہیں حاصل ہوتی ہیں جن کے قلب صاف اور منوّر ہوتے ہیں اس لئے مسلمانانِ عالم پر لازم ہے کہ وہ عشق کی اِس عظیم دولت کو حاصل کرنے کیلئے اپنے قلب اور روح کی صفائی کا اہتمام کرتے رہیں ذکر کی محفل میں شرکت کرتے رہیں اورجشنِ عیدِمیلادالنبیؐ کی خوشیاں مناتے رہیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشانِ اسِلام (رجسٹرڈ) پاکستان
شعبئہِ نشرواشاعت جامشوروکوٹری