اجتماعی درود شریف و ماہانہ پندرھویں شریف کوٹری
11/01/2020
اجتماعی درودؐ شریف ماہانہ پندرھویں شریف محفل نعت و ذکرِ اِلٰہی دربار مرشد حضرت سیّدناریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالٰی پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
زیرِ سرپرستی
صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب
حماد ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالٰی
محترم جناب حاجی ملک یونس جمال (مرکزی ممبر ) محترم اعجاز میمن ( سابقہ مرکزی امیر) محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیرِ سندھ) محترم جناب سیّدنویدالحق قادری (سابقہ امیرِ کراچی) کراچی حیدرآباد اندرونِ سندھ سے علاقائی امیران عہدیداران اور کارکنان کی شرکت، نقیبِ محفل محمد علی قادری (کراچی)محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیامعروف نعتؐ خواں حضرات نےحمدِ باری تعالٰی نعتِ رسولِ مقبول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، منقبتِ مولاعلیؓ منقبت غوث الاعظم دستگیرؓ اور قصائد مرشد پاک کے نظرانے پیش کئےذکرِ حلقہ منعقد کیاگیا کجائی شریف اور مرشد پاک کی خصوصی دعا پڑھی گئی دربار سے متصل جامع مسجد غوثیہ میں نمازِ مغرب ادا کی گئی بعد نماز دربارِ مرشد پر زائرین نے حاضری کا شرف حاصل کیالنگر کا خاص اہتمام کیاگیاعالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان