اقتباسات

5 شعبان جشن ولادت امام زین العابدینؑ

السَّلامُ عَلَيْكَ يا عَلِي بن الحُسَين
السَّلامُ عَلَيْكَ ياسَيِّدَ العابِدِينَ، وَسُلالَةَ الوَصِيِّينَ

حیات نامہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام

اسم مبارک: علی بن حسین علیہ السلام

والد: حضرت امام حسین علیہ السلام

والدہ: شہر بانو (س)

ولادت: 5 شعبان یا 15 جمادی الاول سنہ 38ہجری

جائے ولادت: مدینہ منورہ

کنیت: ابوالحسن، ابوالحسین، ابومحمد، ابوعبدالله

القاب: زین العابدین، سید الساجدین، ذوالثَّفنات، سجاد، ہاشمی، مدنی

ازواج: ام عبداللہ…

اولاد: 11 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں

محمد(باقر العلوم)، عبداللہ، حسن
حسین اکبر، زید، عمر، حسین الاصغر،
عبد الرحمن، سلیمان، علی، محمد الاصغر

خدیجہ، فاطمہ،علّیہ، ام کلثوم

شہادت: 25 محرم الحرام 95 ہجری

وجہ شہادت: اموی حاکم ولید بن عبد الملک کے زہر دینے سے ہوئی

مدفن: جنت البقیع مدینہ منورہ میں اپنے تایا امام حسن مجتبی (ع) کے پہلو میں

امامت کا دور: 34 سال

سن مبارک: 57 سال

امام سجاد(ع) کا فرمان عالیشان اولاد کے بارے

"وَ أَمّا حَقّ وَلَدِكَ فَتَعْلَمُ أَنّهُ مِنْكَ وَمُضَافٌ إِلَيْكَ فِي عَاجِلِ الدّنْيَا بِخَيْرِهِ وَشَرّهِ وَأَنّكَ مَسْئُولٌ عَمّا وُلّيتَهُ مِنْ حُسْنِ الْأَدَبِ وَالدّلَالَةِ عَلَى رَبّهِ وَالْمَعُونَةِ لَهُ عَلَى طَاعَتِهِ فِيكَ وَفِي نَفْسِهِ فَمُثَابٌ عَلَى ذَلِكَ وَمُعَاقَبٌ”۔
(ترجمہ: اور تم پر تمہاری اولاد کہ حق یہ ہے کہ تم جان لو کہ وہ تم سے ہے اور اس دنیا کی نیکی اور بدی میں میں تم سے پیوستہ ہے۔ اور تم خدا کے حکم کے مطابق، اس پر اپنی ولایت کے پیش نظر، اس کی عمدہ پرورش کرنے، نیک آداب سکھانے اور خدائے عزوجل کی طرف راہنمائی کرنے اور خدا کی فرمانبرداری میں اس کی مدد کرنے میں اپنے حوالے سے بھی اور اس کے حوالے سے بھی، جوابدہ ہو؛ اور اس ذمہ داری کے عوض جزا اور سزا پاؤگے)

رسالۂ حقوق امام سجاد(ع) شیخ صدوق

5 شعبان 38 ہجری
جشن ولادت باسعادت چوتھے آفتاب امامت جانشین رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، پسر سید الشھدا، بیمار کربلا، زین العابدین، سید الساجدين حضرت امام علی ابن الحسین علیہ السلام الصلوۃ والسلام پر امام عصر عجل تعالی فرجک و مراجع عظام و علماء حق اور آپ سب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں

خدایا بیمار کربلا کی ولادت کے صدقے تمام انسانیت کو اس وباء (کرونا وائرس) سے محفوظ فرما دیں اور بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما آمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن