ماہ ِ رمضان المبارک ایک عظیم الشان مہینہ ہے ،
ماہ ِ رمضان المبارک ایک عظیم الشان مہینہ ہے ،جو انسانوں کے اجر وثواب کو بڑھانے ،گناہوں کو معاف کرنے ، نیکیوں کی راہوں کو ہموار کرنے ،بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانے،نافرمانیوں کے دلدل میں پھنسے ہوؤں کو نکالنے ،جذبہ اطاعت و عبادت کو پروان چڑھانے ،ذکر ومناجات کی لذتوں کو پیدا کرنے ،تلاوت قرآن کے نوارانی ماحول کو عام کرنے ،ایثار وہمدردی کے جذبوں کو بیدارکرنے ،رضائے الہی کے شوق وفکروں کو بے تاب کرنے ،راتوں کو خدا کے سامنے کھڑا کرنے، دن میں حکم ِالہی کی بجا آوری میں خواہشات کو قربان کرنے کی مشق کرانے،دعاؤں اور نمازوں کا اہتمام کروانے ،بھوکوں کو کھلانے ،اور فاقہ مستوں کے فاقہ کو دور کروانے ،نیکوں پر احسان کرنے اور برُوں کو خداکے قریب کرنے ،انسانوں کو نارِ جہنم سے نجات دلانے ، روزہ داروں کو جنت کی اعلی نعمتوں سے سرفراز کرنے ،داد ودہش اور الطاف وانعام کی بارشوں کو برسانے کے لئے ماہ رمضان المبارک مہمان بن کر آتا ہے اور رحمت الہی سے سب کے لئے بہت کچھ لٹاکر جاتا ہے
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن