فضیلت درود پاک کرامت… حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجِ شکر

فضیلت درود پاک
کرامت…
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجِ شکرؒ

ایک مرتبہ شیخ الاسلام حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ درود پاک کے فضائل بیان فرما رہے تھے تو اچانک پانچ درویش حاضر ہوئے اور سلام عرض کیا
تو آپؒ نے فرمایا…
بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ گئے اور عرض کی ہم مسافر ہیں خانہ کعبہ کی زیارت کے لئے جا رہے ہیں لیکن ہمارے پاس خرچہ نہیں ہے آپ رحمتہ اللہ علیہ کچھ مہربانی فرمایئے
یہ سن کر حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ نے مراقبہ کیا اور سرا ٹھا کر کھجور کی چند گٹھلیاں لیں اور کچھ پڑھ کر ان پر پھونکا اور ان درویشوں کو دے دیں
وہ حیران ہو گئے اور پوچھا بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ ہم ان گٹھلیوں کو کیا کریں گے؟
آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
حیران کیوں ہوتے ہو ؟ ان کو دیکھو تو سہی جب دیکھا تو وہ سونے کے دینار تھے آخر شیخ بدر الدین اسحاقؒ سے معلوم ہوا کہ حضرت بابا فرید رحمتہ اللہ علیہ نے درود پا ک پڑھ کر پھونکا تھا
اور وہ گٹھلیاں درود پاک کی برکت سے دینار بن گئے تھے .
حوالہ راحت القلوب ص۶۱ راحت

صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب صَلَّى الله تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد، صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم

اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــد ْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــد ْ كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــد ْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــد ْ كما باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَو علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ 💞💞💞