تیسری جنگ عظیم اور دُنیا کی مکمل تباہ
امام آخر زمانی حضرت امام مہدی علیہ السلام کی آمد، مقدس پاکستا ن کی تکمیل، تیسری جنگ عظیم اور دُنیا کی مکمل تباہی ﴿قیامت﴾ سے متعلق عالمی روحانی ہستی حضرت سید نا ریاض احمد گوہر شاہی مد ظلہ العالی کی پیشن گوئیاں۔
عالمی روحانی ہستی حضرت سید نا ریاض احمد گوہر شاہی سرکار نے یکم مئی ١۹۹۸ ء میں اپنے آبائی گاٴوں ڈھوک گوہر شاہ ﴿بردیانہ﴾ گوجرخان ضلع راولپنڈی پاکستان میں کچھ اہم پیشن گوئیاں مشہور زمانہ نجومی غازی منجم ﴿صدر پاکستان منجم سوسائٹی﴾ سے گفتگو کے دوران فرمائیں تھیں۔اس خصوصی گفتگو کا اہتمام مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور موجودہ قائم مقام عالمی مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام جناب مولانہ محمد سعید قادری اور دیگر دوستوں نے کیا تھا ہم اس گفتگو کا منتخب حصہ قارئیں کی نذر کر رہے ہیں۔ سلام دعا اور تعارف کے بعد حضرت قبلہ سید نا ریاض احمد گوہر شاہی سرکار نے غاذی منجم سے دریافت کیا۔
سرکار گوہر شاہی؛۔ آپ نے کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں؟
غازی منجم ؛۔ جی میں نے تقریباً ۲۰ سے ۲۵ کتابیں لکھی ہیں۔
غازی منجم ؛۔ جناب نے میری کون سی کتاب پڑھی ؟
سرکار گوہر شاہی ؛۔ جس میں امام مہد ی علیہ السلام کے متعلق تحریر ہے کہ وہ پنجاب کے شمالی علاقے میں موجود ہیں۔
غازی منجم ؛۔ ًمہدی علیہ السلام مسیح کی صدیً اس میں پنجاب کا لکھا ہے ۔ پنجاب کی سمت کا نہیں لکھا مکمن ہے آپ نے کوئی اور کتاب بھی پڑھی ہو۔
سرکار گوہر شاہی؛۔ آپ پوری طرح نشاندہی کریں تاکہ ہم بھی تلاش کر سکیں امام مہدی علیہ السلام کو۔
غازی منجم؛۔جناب یہ تو حکومت کا کام ہے ان کے پاس ذرائع ہیں اور انٹیلی جنس بھی ، امام مہدی علیہ السلام کو تلاش کرنا پڑے گا اس طرح وہ سامنے نہیں آئیں گے اور نہ ہی خود وہ اپنے منہ سے کہیں گے کہ میں امام مہدی ہوں۔
سرکار گوہھر شاہی؛۔ جو مہدی علیہ السلام ہوگا آخر وہی مہدی ہے و ہ بولے یا نہ بولے جس کو اللہ نے مہدی علیہ السلام بنا کر بھیجا ہے وہی ہو گا لوگ تو ان کے پیچھے لگ جائیں گے اور انہیں پہچان لیں گے۔
غازی منجم؛۔ پاکستا ن ادھورا بنا ہوا ہے کب مکمل ہوگا؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ جس کے لیے بنا ہے وہ آ ئیں گے تو مکمل ہو جاٴے گا۔
غازی منجم ؛۔ جناب کا مطلب ہے امام مہدی عیلہ السلام إ وہ کب آئیں گے؟
سرکار گوہی شاہی؛۔ وہ آئے ہوئے ہیں ۔
غازی منجم ؛۔ اگر وہ آ ئے ہوے ہیں تو مکمل ہو جانا چاہیے تھا ۔
سرکار گوہر شاہی؛۔ ان کے ہاتھ میں آئے گا تو مکمل ہو جائے گا باطنی اموران کے ہاتھ میں ہیں ظاہری امور آئیں گے تو پاکستان مکمل ہو جائے گا ۔
غازی منجم ؛۔ ظاہری امور کب تک ہاتھ آئیں گے ؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ یہ کوئی دو چار سال میں۔
غازی مجنم ؛۔ قیامت کے متلق فرمائیے وہ کب تک آئے گی ؟ اخبارات کے مطابق تو ۹۷۔ ۹۸۔۹۹۔ یا ۲۰۰۰ ء تک آجائے گی۔
سرکار گوہر شاہی؛۔ کچھ ظاہری گرمی کے آثار ، سیلاب آئیں گے ، دوسرے ایک سیارہ اوپر سے نیچے آ رہا ہے جو ۲۵ سے ۲٦ سال تک اس دُنیا پر آگرے گا جس طرح مریخ پر گرا تھا تباہی ہوئی تھی اسی طرح زمین پر گرے گا۔
غازی منجم ؛۔ بائبل مقدس کےحوالے سے تو قیامت ۲۰۰۰ء تک آجائے گی بہر حال یہ روحانی معاملہ ہے جناب بہتر سمجھتے ہیں۔
سرکار گوہر شاہی ؛۔ ہم نے بھی سنا ہے کہ امام مہدی۴ تشریف لائیں گے تو کچھ عرصہ حکومت کریں گے ۔ کسی نے لکھا ہے ١۰ سال ، کسی نے ١۰ سے ۴۰ سال تک ۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ دُنیا پر حکمرانی کریں گے اور کچھ کہتے
ہیں وہ دلوں پر حکمرانی کریں گے۔
غازی منجم؛۔ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستا ن امام مہدی ۴ کے لیے ہی بنا ہے اس لیے ساری دُنیا پر پاکستان کی حکمرانی ہوگی۔
سرکار گوہر شاہی؛۔ ہمیں بھی ایسا ہی لگتا ہے ۔
غازی منجم ؛۔ کیا تیسری جنگ عظیم متوقع ہے ؟ میرے حساب سے تو نہیں ہوگی۔
سرکار گوہر شاہی ؛۔ ہوگی اور ضرور ہوگی تیسری جنگ عظیم عراق سے شروع ہوگی ۔
غازی منجم؛۔ امام۴ کے ظاہر ہونے کے بعد اللہ کی حکومت قائم ہوگی وہ کس طرح ؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ دراصل امام مہدی۴ میں اللہ جلوہ نما ہوگا۔
غازی منجم ؛۔ آپ نے فرمایا کہ امام ۴ اس وقت دُنیا میں موجود ہیں تو ان کی پیدائش کب ہوئی ؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ جس وقت تمہارا پاکستان بنا اسی وقت امام مہدی ۴ پیدا ہوئے اور ان کی برکت سے ہی کفار یہاں سے گئے اور ا ن ہی کی وجہ سے پاکستان بنا ۔
غازی منجم ؛۔ اچھا جناب ہندو کالکی اوتار کے منتظر ہیں مسلمان اور عیسائی حضرت عیسیٰ۴ ابن مریم کے ، یہودی کہتے ہیں داٴود آئیں گے اس بارے میں جناب کیا فرماتے ہیں ؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ بھئ وہ جو بھی آئے گا سب کا ہوگا سب مانیں گے ہوگا مسلمانوں میں سے۔
غازی منجم؛۔ کیا وہی عیسیٰ علیہ السلام اور وہی کالکی اوتار اور وہی مہدی۴ ہوں گے ؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ نہیں عیسیٰ ۴ الگ ہوں گے اور مہد ی۴ کو ہی کالکی اوتار مانیں گے دونوں کا ایک ہی زمانہ ہوگا۔
غازی منجم؛۔ آپ کا مطلب ہے کہ دونوں الگ الگ شخص ہو نگے ؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ جی ہاں دونوں آئے ہوے ہیں اور ہم نے خود اُنہیں دیکھا ہے عیسیٰ۴ کو بھی اور مہدی ۴ کو بھی اور دجال کو بھی اللہ قسم تینوں موجود ہیں ۔ یعنی عیسیٰ ، مہدی ۴ اور دجال ۔ عیسیٰ۴ جس عمر میں آسمان پر اٹھائے گئے تھے اسی عمر میں واپس نازل ہوں گے ۔ یعنی ۳۳ ۔ ۳۴ سال کی عمر میں۔
غازی منجم؛ ۔ اچھا جی سائنسدان اوپر سیاروں پر جا رہے ہیں آپ کا کیا خیا ل ہے کیا اوپر سیاروں پر مخلوقات ہیں؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ بالکل سات سیاروں پر مخلوق تھی چار پر ختم ہو چکی تین پر ہے ۔ ایک تمہاری یہ دُنیا ، ایک مریخ اور ایک سورج اس میں آتشی مخلوق ہے ہم نے خود مشاہد ہ کیا ہے ۔
غازی مجنم ؛۔ نماز کے بعد ہم سلام کس کو کرتے ہیں اور پھر ان پر سلامتی کیوں بھیجتے ہیں؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ بعد ا ز نماز کراماً کاتبین کو سلام کیا جاتا ہے ۔
غازی منجم ؛۔ انسان اور جانوروں کو تکلیف ہے لیکن فرشتوں کو تو تکلیف نہیں۔
سرکار گوہر شاہی ؛ ۔ جس طرح تم لوگ مزارات پر جاتے ہو اور فاتحہ پڑھتے ہو تو ثواب بخشے ہو حالانکہ انہیں کوئی ضرورت نہیں اسی طرح فرشتوں کو بھی سلام کیا جاتا ہے ان پر سلامتی بھیجی جاتی ہے ۔
غازی منجم؛۔ جناب اسلامی نظام کب نافذ ہوگا؟
سرکار گوہر شاہی ؛۔ ابھی نہ ہی نافذ ہو تو بہتر ہے کیونکہ علماء پہلے ایک ہو جائیں ۔
غازی مجنم ؛۔ پاکستان تو اسلام کے نام پر بنا ہے ابھی تک نافذ کیوں نہیں ہوا؟
سرکار گوہر شاہی؛۔ پاکستان امام مہدی ۴ کے لیے بنا اُنکی روحانی طاقت کی بدولت قائم ہے جب وہ تشریف لائیں گے تو اسلام نظام بھی آ جائے گا مولویوں والا نظام قطعی نہیں ہوگا ان کا اسلامی نظام درویشانہ اسلامی نظام ہوگا۔
غازی منجم ؛۔ پتہ چلے کہ کب تک درویشانہ نظام آ جائے گا؟
سرکارگوہر شاہی ؛۔ عنقریب ہے بس۔
غازی منجم ؛۔ جناب کیا خیال ہے دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا یا نہیں؟
سرکار گوہرشاہی ؛۔ یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے اللہ کو ملکوں کی ضرورت نہیں اللہ کو مومنوں کی ضرورت ہے اگر پاکستان کے پا س تمام ممالک آ جائیں گے اور وہ مومن نہ ہوں تو بیکار ہیں۔
غازی منجم ؛۔ فرقہ واریت کا قائل نہیں ہوں لگتا ہے اب وہ وقت آ چکا ہے بچے گا وہی جو اللہ کے نزدیک مومن ہوگا ۔خواہ وہ ہندو ہو ، مسلمان ہو ، سکھ اور عیسائی ہو۔
سرکار گوہر شاہی؛۔ بچنا مقصود نہیں بلکہ مومن ہونا مقصود ہے ۔