اقتباسات

تکبیر تشریق کے مسائل اور ان کا حل

تکبیرِتشریق کے مسائل اور ان کا حل
سوال1:
ایّامِ تشریق سےکیامرادہے ؟
جواب:
9ذوالحجہ کی فجر سے13ذوالحجہ کی عصر کےدن تک
سوال2:
تکبیرتشریق کسےکہتےہیں ؟
جواب:
تکبیرِتشریق یہ ہے:
"اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ لاَ اِلٰهَ اِلاّ اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدْ "
سوال3:
تکبیرِتشریق کاوقت کب سےکب تک ہوتاہے ؟
جواب:
9ویں ذوالحجہ سے کی فجرسے13ویں ذوالحجہ کی عصر تک ہرفرض نماز کےبعد جوجماعتِ مستحبہ سےاداکی گئی ہو.
سوال4:
جماعتِ مستحبہ سے کیامرادہے ؟
جواب:
اس سےمرادوہ جماعت ہےجو مسجد میں امام مقررہ وقت پرکرواتاہے.
سوال5:
تکبیرِتشریق کی شرعی حیثیت کیاہے ؟
جواب:
تکبیرِتشریق ایک بار بلندآوازسے کہناواجب اور 3بارکہناافضل ہے.
سوال6:
تکبیرِتشریق نمازکےبعدکس وقت کہنےکاحکم ہے ؟
جواب:
ہرفرض نمازکے سلام کےفوراًبعد تکبیرِتشریق کےپڑھنےکاحکم ہے.
سوال7:
کیابغیرجماعت کےاکیلےنمازِفرض پڑھنےوالےپربھی تکبیرتشریق واجب ہے ؟
جواب:
اکیلےفرض نمازپڑھنےوالےپر واجب نہیں ہےمگراسکوکہہ لینابہترہے.
سوال8:
کیانفل, سنت اوروترکےبعدبھی تکبیرواجب ہے ؟
جواب:
نفل,سنت اوروترکے بعد تکبیرواجب نہیں،
البتہ اگرنفل پڑھنےوالا فرض پڑھانےوالےامام کےپیچھےنفل اداکرےتو پھراس پرتکبیرکہناواجب ہوگا.
سوال9:
کیاجمعہ اورعیدالاضخیٰ کےبعدبھی تکبیرواجب ہے ؟
جواب:
نمازِجمعہ کےبعدتکبیر کہناواجب ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کی نمازکےبعدواجب نہیں, ہاں نمازِعیدکےبعدتکبیرکہہ لینی چاہیے.
سوال10:
کیامسبوق مقتدی (جس کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئی ہوں) پرسلام کےبعد تکبیرکہناواجب ہے ؟
جواب:
جی ہاں؛ جب امام کےسلام پھیرنےکےبعداپنی نمازمکمل کرکےسلام پھیرےگا تو اس وقت اس پربلندآوازسےتکبیرکہناواجب ہے.
اگربالفرض امام کےسلام کےبعدامام کےساتھ تکبیرکہہ لی توکوئی حرج نہیں اورنہ نمازٹوٹےگی اور نہ بقیہ نمازمکمل کرنےکےبعد دوبارہ تکبیرکہنی ہوگی.
سوال11:
کیاعورتوں پرتکبیرکہناواجبپرتکبیرکہنا واجب ہے ؟
جواب:
عورتوں پرتکبیرکہناواجب نہیں مگرکہہ لینابہترہے اوراگر عورتوں نےکسی مردمقیم امام کےپیچھےنمازِباجماعت اداکی اور امام نےعورتوں کے امام ہونے کی نیت بھی کرلی توپھران پرتکبیرکہناواجب ہےمگرآہستہ آوازمیں کہیں گی.
سوال12:
کیامسافراورگاؤں والےپرتکبیرکہناواجب ہے ؟
جواب:
مسافراورگاؤں والےپرتکبیرکہناواجب نہیں, ہاں اگر مقیم امام کےپیچھےنمازاداکریں گے توان پر واجب ہوگی.
سوال13:
اگرمسافرجماعت کروائےتوکیاپھربھی اس پرتکبیرکہناواجب نہیں ہوگا ؟
جواب:
اگرچہ مسافرجماعت کروائےپھربھی اس پرتکبیرکہناواجب نہیں, البتہ جومقیم اسکےپیچھےنمازاداکریں گے ان پرضرورواجب ہوگی.
سوال14:
اگرمقیم امام تکبیرکہنابھول جائےتومقتدیوں بھی تکبیرنہیں کہیں گے ؟
جواب:
اگرمقیم امام سلام کےبعدتکبیرکہنابھول جائے توپھربھی مقتدیوں پر تکبیرکہناواجب ہوگی لہذاوہ تکبیرکہیں گے.
سوال15:
اگرتکبیرکہنےکےدنوں میں قضاءنمازیں باجماعت اداکیں توکیاتکبیرکہناواجب ہوگی ؟
جواب:
اگرتکبیرکہنےکےدنوں کی نمازیں قضاءہوئیں اورانہی دنوں میں مقیم امام کےساتھ باجماعت اداکیں تو تکبیرکہناواجب ہوگی, اسکےعلاوہ بقیہ تمام صورتوں میں(مثلاً اوردنوں کی قضاء نمازیں ان دنوں پڑھیں تو) تکبیرکہناواجب نہیں ہوگی.
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مآخذومراجع
1-بہارِشریعت
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن